چک نمبر 209

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

چک نمبر 209 ٹی ڈی اے ایک گاؤں ہے جو ضلع بھکر میں واقع ہے۔

تاریخ[ترمیم]

یہ گاؤں تقریباً 1952 میں آباد ہونا شروع ہوا۔ تھل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اس کا نقشہ بنایا اور دوسرے ضروری کام کیے۔ اس کی آبادی زیادہ تر فوجی سپاہیوں پر مشتمل تھی۔ ابتدا میں یہاں 100 کے قریب گھر اور تقریباً اتنی ہی زمینیں اور مربعے تھے۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ تقسیم ہوتے گئے اور ان کا رقبہ بھی کم ہوتا گیا۔ جس کی وجہ سے یہ چھوٹے چھوٹے قطہ ارضی میں تقسیم ہو گئے۔ یہ گاؤں مستطیل کی شکل کا ہے۔ یہاں کی گلیاں بڑی بڑی اور چوڑی چوڑی ہیں۔ زیادہ تر مکانات پختہ اینٹوں سے بنائے گئے ہیں جن میں سے بیشتر تھل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعمیر کردہ ہیں۔ اس گاؤں کی زمینیوں اور باغات کو تھل نہر سیراب کرتی ہے۔ بیشتر آبادی نے ٹیوب ویل لگائے ہوئے ہیں جو آس پاس کی فصلوں کو سیراب کرنے کے کام آتے ہیں۔ یہاں کی مشہور اجناس میں چنا، گندم، گنا اور کرنے کا تیل شامل ہیں۔

چک نمبر 209 کا اک گھر

چک نمبر 209 تصویروں میں[ترمیم]