مندرجات کا رخ کریں

چھال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کسی درخت کی شاخوں ، نئوں اور جزوں پر موجود حفاظتی بیرونی تہ کو چھال (انگریزی: Bark) کہتے ہیں۔ سب سے بیرونی تہ (Periderm) مُردہ خلیوں یعنی کارک سے بنی ہوتی ہے۔ یہ درخت کو موسمی اثرات کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ چھال کی درمیانی اندرونی تہ (Middle cortex) جاندار لیکن نہ بڑھنے والے خلیوں سے بنی ہوتی ہے۔ سب سے اندرونی تہ رس ریشوں (Phloem) سے بھی ہوتی ہے اور پتوں میں بننے والی خوراک نیچے جڑوں تک پہنچاتی ہے۔ بعض درختوں کی خارجی چھال (Periderm) پر چھوٹے چھوٹے سوراخ ہوتے ہیں جو عدسیے (Lenticles) کہلاتے ہیں۔ انہی عدسیوں کے ذریعے آکسیجن (نسیم) اور کاربن ڈائی آکسائیڈ پودے میں داخل اور خارج ہوتی ہیں۔

چھال بنیادی طور پر اس میں موجود کارک کی وجہ سے استعمال ہوتی ہے۔ کونین، کھانسی کی دوائیں، دارچینی اور دیگر مفید مادے چھال ہی سے حاصل کیے جاتے ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]