مندرجات کا رخ کریں

چھوٹا لم ڈھینگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

چھوٹا لم ڈھینگ
جام نگر، بھارت میں بالغ اور دو کم سن چھوٹے لم ڈھینگ
بقا کی صورت حال
CITES ضمیمہ دوم (CITES)[1]
سائنسی درجہ بندی edit
اقلیم: حیوانات
قوم: حبلیات
جماعت: Aves
فصیلہ: Phoenicopteriformes
خاندان: Phoenicopteridae
جنس: Phoeniconaias
نوع:
P. minor
دہرا نام
Phoeniconaias minor
      native range
ہم نام

چھوٹا لم ڈھینگ (Lesser flamingo) یہ ایک چھوٹی جسامت کا لم ڈھینگ ہے اور لم ڈھینگوں کی سب سے چھوٹی نسل سمجھی جاتی ہے۔ جس کی آبادی افریقا، بھارت اور پاکستان میں پائی جاتی ہے۔ چھوٹے لم ڈھینگ دنیا میں سب سے زیادہ افریقا میں پائے جاتے ہیں۔ شمالی تنزانیہ کی جھیلیں افزائش کے لیے ان کا پسندیدہ مقام ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس کی تعداد دنیا بھر میں ایک محتاط اندازے کے مطابق 20 لاکھ سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ بڑے لم ڈھینگوں کی نسبت چھوٹے لم ڈھینگ ہمیشہ افریقی لق لق، ببون، افریقی مچھلی مار عقاب، جنگلی بلی اور افریقی بھیڑیا نامی شکاریوں کی زد میں رہتے ہیں۔[4]

شناخت

[ترمیم]

چھوٹے لم ڈھینگ کا قد 80 اور 90 سنٹی میٹر کے درمیان ہوتا ہے جبکہ وزن اڑھائی کلو گرام تک ہوتا ہے جبکہ ان کے پروں کا پھیلاؤ ایک میٹر تک ہوتا ہے۔ ان کا عمومی رنگ گلابی مائل سفید ہوتا ہے۔ ان کی چونچ کا رنگ کالا ہوتا ہے جو انھیں بڑے لم ڈھینگوں سے ممتاز کرتا ہے۔

غذا

[ترمیم]

چھوٹے لم ڈھینگ کی زیادہ تر خوراک الجی پر مشتمل ہوتی ہے۔ الجی بنیادی طور پر اساسی تاثیر رکھنے والی جھیلوں میں اگتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی گلابی رنگت بھی اسی الجی کے کھانے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ قدرت نے ان کی چونچ کی ساخت اس طرز پر بنائی ہے جس کے ذریعے یہ پانی سے الجی کو فلٹر کر لیتے ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. 1 2 BirdLife International (2018). "Phoeniconaias minor". IUCN Red List of Threatened Species (بزبان انگریزی). 2018 e.T22697369A129912906. DOI:10.2305/IUCN.UK.2018-2.RLTS.T22697369A129912906.en. Retrieved 2022-01-27.
  2. C. Geoffroy (1798). "Sur une nouvelle espèce de Phœnicoptère ou Flammant". Bulletin des sciences par la Société philomathique (بزبان انگریزی). 1 (15).
  3. G.R. Gray (1869). "Notes on the bills of the species of Flamingo (Phœnicopterus)". Ibis. New Series (بزبان انگریزی). 5 (20): 438–443. DOI:10.1111/j.1474-919X.1869.tb06897.x.
  4. https://dunya.com.pk/index.php/special-feature/2024-07-06/27691