چھٹی جھیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

چھٹی جھیل پاکستان کے ضلع دادو میں سیتا ولیج کے قریب واقع ہے۔ دریائے سندھ کی تبدیلی کے سبب یہ جھیل وجود میں آئی ہے۔ مچھلی کی بہت بڑی مقدار اس میں موجود ہوا کرتی تھی۔ سردیوں کے موسم میں یہاں پرندے اپنا ڈیرا بناتے تھے۔ اس وقت چُھٹی جھیل خشک ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ بیت سی اور جھیلیں بھی ہیں ضلع تھرپارکر میں عمر کوٹ کے قریب سومری جھیل، ڈیپلو کے قریب سارن جھیل، سانگھڑ میں مُکھی کی جھیل، سکھر میں اوباؤڑو کے قریب گڈو جھیل، دادو میں پیر گنیو، سوں بھیاری اور چکن جھیلیں ہیں۔