چھٹی صدی عیسوی کی اسلامی تاریخ کا خط زمانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


اسلامی تاریخ کا خط زمانی: چھٹی | ساتویں | آٹھویں | نویں | دسویں | گیارہویں | بارہویں | تیرہویں | چودہویں | پندرہویں | سولہویں | سترہویں | اٹھارویں | انیسویں | بیسویں | اکیسویں صدی

چھٹی صدی عیسوی 500ء600ء تخمیناً 126 قبل ہجری تا 23 قبل ہجری پر محیط ہے۔

  • 545ء: پیدائش عبد اللہ بن عبد الطلب، محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے والد (تخمیناً تاریخ)۔
  • 570ء: پیدائش محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (تخمیناً) اور وفات عبد اللہ والد محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم۔
  • 573ء: پیدائش ابوبکر صدیق، پہلے مسلمان خلیفہ (تخمیناً تاریخ)۔
  • 576ء: وفات آمنہ بنت وہب، محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی والدہ (تخمیناً تاریخ)۔
  • 576ء: پیدائش عثمان بن عفان، تیسرے خلیفہ (تخمیناً تاریخ)۔
  • 578ء: وفات عبدالمطلب، محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دادا (تخمیناً تاریخ)۔
  • 582ء: پیدائش عمر بن خطاب، دوسرے خلیفہ (تخمیناً تاریخ)۔
  • 582ء: محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے شام کی طرف اپنے چچا ابو طالب بن عبد المطلب کے ساتھ سفر کیا۔ راستے میں انھوں نے بحیرا نامی مسیحی راہب سے ملاقات کی، بحیرا نے نبوت کی کچھ نشانیاں پائیں۔[1] (تخمیناً تاریخ)۔
  • 594ء: محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خدیجہ بنت خویلد کے لیے کام کرنا شروع کیا; آپ مال تجارت کے ساتھ شام گے۔(تخمیناً تاریخ)
  • 595ء: محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خدیجہ بنت خویلد سے نکاح کیا (تخمیناً تاریخ)۔
  • 599ء: پیدائش علی ابن ابو طالب۔ محمدصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا زاد بھائی۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Life of Muhammad: 560-661 [مردہ ربط] Muhammad and Abu Talib journey to Syria and ۔۔۔