چھیماہی کھوج

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
چھیماہی کھوج
پنجابی میگزین
میعاد: ششماہی میگزین
زبان: پنجابی
آغاز اشاعت : 1978 - سے اب تک
مقام اشاعت : شعبہ پنجابی، جامعۂ پنجاب،لاہور، پاکستان
مدیر اول : ڈاکٹر شہباز ملک
موجودہ مدیر : پروفیسر ڈاکٹر عصمت اللہ زاہد

چھیماہی کھوج یا ششماہی کھوج، جامعۂ پنجاب،لاہورکے شعبہ پنجابی کا تحقیقی مجلہ ہے جو1978ءسے شائع ہو رہا ہے۔ کھوج کے معنی تحقیق کے ہیں۔ ششماہی کھوج پنجابی زبان و ادبیات اور تاریخ کی ترویج و اشاعت کے سلسلہ میں شعبہ پنجابی، کلیہ علوم شرقیہ، جامعۂ پنجاب،لاہور سے شائع کیا جاتا ہے جس میں پنجابی زبان سے متعلق دیگر معلوماتی مضامین کے علاوہ مختلف تحقیقی وتنقیدی مقالات شائع کیے جاتے ہیں۔

مجلس ادارت[ترمیم]

ششماہی کھوج کے موجودہ مدیر پروفیسر ڈاکٹر عصمت اللہ زاہد ہیں جو شعبہ پنجابی، کلیہ علوم شرقیہ، جامعہ پنجاب،لاہور کے صدر نشین بھی ہیں۔ اس مجلہ کیے نائب مدیر ڈاکٹر نوید شہزاد ہیں۔ جبکہ دیگر ادارتی اراکین میں ڈاکٹر سعید بھٹا، ڈاکٹر ناہید شاہد، ڈاکٹر نبیلہ عمر، ڈاکٹر انجم رحمانی، ڈاکٹریونس احقر اور ڈاکٹر کرنیل سنگھ موہالی شامل ہیں۔ ششماہی کھوج کی مجلس مشاورت کے اراکین میں ڈاکٹرسید اختر حسین اختر، ڈاکٹرعبدالرزاق شاہد، ڈاکٹرثریا احمد، ڈاکٹرشاہد کاشمیری، خالد ہمایوں اور ڈاکٹرستیش کمارورما پٹیالہ شامل ہیں۔