چیلیسو زبان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
چیلیسو
Chilisso
علاقہمشرقی ضلع کوہستان
مقامی متکلمین
(1,000 cited 1992)e18
زبان رموز
آیزو 639-3clh
گلوٹولاگchil1275[1]

چِھلسِیؤ زبان (انگریزی: Chilisso language) ایک داردی زبان ہے جو موجودہ ضلع کولئی پالس کوہستان، کے علاقہ مہارین اور ضلع اپر کوہستان کے علاقہ جلکوٹ میں بولی جاتی ہے۔ یہ ایک ہند آریائی زبان ہے جو داردی زبانوں کی ذیلی شاخ کوہستانی میں شامل ہے۔ اس زبان کے بولنے والے آٹھ سو سے بارہ سو تک رہ گئے ہیں۔ اس کے بولنے والوں کی اکثریت نے شینا زبان اختیار کر لی ہے۔ اس زبان کے بولنے والوں قبیلے یا قبائل کا نام چھلیس ہے۔ جو کوہستان اور گلگت کے علاقوں میں آباد ہیں۔ اس زبان میں بھی وہ تمام اضافی مصمّتی آوازیں پائی جاتی ہیں جو شینا اور دیگر داردی زبانوں میں پائی جاتی ہیں۔ اس زبان کے تحفظ یا فروغ کے لیے کسی بھی قسم کی کوئی کوشش ابھی تک سامنے نہیں آئی (رازول کوہستانی)



حوالہ جات[ترمیم]

  1. ہیمر اسٹورم، ہرالڈ؛ فورکل، رابرٹ؛ ہاسپلمتھ، مارٹن، ویکی نویس (2017ء). "Chilisso". گلوٹولاگ 3.0. یئنا، جرمنی: میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار دی سائنس آف ہیومین ہسٹری.