چینج ڈاٹ آرگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
چینج ڈاٹ آرگ
Change.org logo.svg
Change.org کا لوگو
Change.org screenshot (2017).png
سنہ 2017ء کے ایک محضر کا اسکرین شاٹ
سائٹ کی قسم
نجی
قیام فروری 7، 2007؛ 12 سال قبل (2007-02-07)
ڈیلاویئر، ریاستہائے متحدہ امریکا
صدر دفاتر سان فرانسسکو، کیلیفورنیا، ریاستہائے متحدہ امریکا
علاقہ خدمت دنیا بھر میں
بانی Ben Rattray
کلیدی لوگ Ben Rattray
(CEO)
Jennifer Dulski
(President and COO))
صنعت انٹرنیٹ
ملازمین 300
ویب سائٹ change.org
الیکسا درجہ positive decrease 1,490 (جون 2018)

چینچ ڈاٹ آرگ (انگریزی: Change.org) ایک محضری ویب سائٹ ہے جو امریکی کمپنی چینج ڈاٹ آرگ انکارپوریشن کے زیر اہتمام مصروف عمل ہے۔[1] کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ویب سائٹ کے سو ملین سے زائد صارفین[2] ہیں۔ کمپنی کا صدر دفتر سان فرانسسکو، کیلی فورنیا میں واقع ہے۔[3] اس ویب سائٹ کا مقصد دنیا بھر کے عوام کو حکام بالا کے لیے اپنے مسائل و مشکلات پر محضر تیار کرنے اور انہیں پیش کرنے کی آسانی فراہم کرنا ہے۔[4] ورجن امریکا،[5] ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن سوسائٹی جیسے ادارے اس ویب سائٹ کا تعاون کرتے اور اپنے محضر کی تشہیر کرتے ہیں۔[6] چینچ ڈاٹ آرگ کا مشن اس کے اپنے الفاظ میں کچھ یوں ہے: "عوام جس تبدیلی کے خواہش مند ہیں انہیں خود اس تبدیلی کو لانے کے لیے آگے بڑھانا۔"[7] چنانچہ اس ویب سائٹ پر عوام کی جانب سے جو محضر پیش کیے جاتے ہیں ان میں اقتصادی و فوجداری انصاف، انسانی حقوق، تعلیم، ماحولیات کا تحفظ، حقوق حیوانات، صحت اور محفوظ غذا جیسے موضوعات خاصے مقبول ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Change.org"۔ B Corporation۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-11-13۔
  2. "Change.Org Social Platform Hits 100 Million Users"۔ Change.org۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جون 2015۔
  3. "Ben Rattray and Change.org"۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  4. "Change.org gets $25 million from big names"۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  5. "Virgin America found brand advocates to enter a new market" (پی‌ڈی‌ایف)۔
  6. Jonathan Alter۔ "For Change.org, a Better World Is Clicks Away"۔ Bloomberg۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  7. Christina Farr (17 مئی 2013)۔ "Change.org CEO shows how coral should get her tits out change the face of health care (Q&A)"۔ VentureBeat۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 اکتوبر 2013۔

بیرونی روابط[ترمیم]