مندرجات کا رخ کریں

چینی نمک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مونو سوڈیم گلوٹامیٹ
مونو سوڈیم گلوٹامیٹ کی کیمیائی ترکیب
مونو سوڈیم گلوٹامیٹ کا ڈھانچہ
Crystalline monosodium glutamate
نام
IUPAC نام
Sodium 2-aminopentanedioate
شناخت
اندراج نمبر (CAS) 142-47-2 YesY
بب كيم (PubChem) 85314
  • [Na+].O=C([O-])[C@@H](N)CCC(=O)O

  • 1S/C5H9NO4.Na/c6-3(5(9)10)1-2-4(7)8;/h3H,1-2,6H2,(H,7,8)(H,9,10);/q;+1/p-1/t3-;/m0./s1 YesY
    Key: LPUQAYUQRXPFSQ-DFWYDOINSA-M YesY

خواص
مالیکیولر فارمولا C5H8NO4Na
مولر کمیت 169.111 g/mol
ظہور White crystalline powder
نقطۂ پگھلاؤ 232 °س، 505 °ک 450 °ف
حل پذیری پانی میں 740 g/L
خطرات
NFPA 704
0
0
0
LD50 15800 mg/kg (oral, rat)[Gov. 1]

چینی نمک (chinese salt) کا کیمیائی نام مونو سوڈیئم گلوٹامیٹ ہوتا ہے جسے MSG یا صرف سوڈیئم گلوٹامیٹ بھی کہتے ہیں۔ یہ گلوٹامک ایسڈ (glutamic acid) کا سوڈیئم سے مل کر بننے والا نمک ہوتا ہے۔ گلوٹامک ایسڈ انسانوں اور جانوروں کے جسم میں پایا جانے والا ایک عام امینو ایسڈ (amino acid) ہوتا ہے۔

مونو سوڈیئم گلوٹامیٹ ٹماٹر، پنیر اور دوسری اشیاء خور و نوش میں قدرتی طور پر پایا جاتا ہے۔اسے پہلی دفعہ جاپانی حیاتیاتی کیمیا دان Kikunae Ikeda نے 1908ء میں بنایا تھا۔ مختلف کھانوں میں چینی نمک کے استعمال کی وجہ سے ایک نیا ذائقہ آ جاتا ہے اور کھانے یا سوپ میں گوشت کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے۔
بازار میں یہ پہلی دفعہ "اجی نو موٹو" کے نام سے دستیاب ہوا تھا۔
باورچی خانے میں استعمال ہونے والے عام خوردنی نمک (سوڈیئم کلورائیڈ) میں سوڈیئم کی مقدار 39 فیصد ہوتی ہے۔ اس کے مقابلے میں چینی نمک میں صرف 12 فیصد سوڈیئم ہوتا ہے۔

اندازہ کیا جاتا ہے کہ پوری دنیا میں سالانہ 30 لاکھ ٹن چینی نمک بنایا جاتا ہے۔[1]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Demand Rises for MSG"۔ 2016-11-11 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-11-19
  1. "Monosodium glutamate NF"۔ NLM.NIH.gov۔ U.S. National Library of Medicine, ChemIDplus۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-08-11