ڈاؤنلوڈ و اپلوڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

download اور upload کی تفصیل کے لیے یہ ایک ہی مشترکہ صفحہ ہے جہاں اردو کے متبادلات کی وضاحت پیش کی گئی ہے۔ اصل میں زبر اور زیر کے الفاظ تو اردو میں up and down کے لیے استعمال ہوتے ہی ہیں۔ اثقال کا لفظ بھی خود ساختہ یا نیا نہیں ہے یہ لفظ ثقل سے بنا ہے جس کا مطلب وزن یا load کا ہوتا ہے اور اردو میں یہ لفظ کشش ثقل کی صورت میں مستعمل بھی ہے۔ اس کے باوجود اگر آپ یہ سمجھتے ہوں کہ ان الفاظ کی نسبت مزید موزوں الفاظ اردو میں دستیاب ہیں تو براہ کرم وہ متبادلات اس صفحہ کے تبادلۂ خیال پر یا دیوان عام میں لکھ دیجیئے تاکہ دیگر افراد کی رائے لیکر کوئی مشترکہ فیصلہ کیا جاسکے۔ download اور upload کی مزید وضاحت نیچے درج کی جا رہی ہے۔ * زیراثـقال = Download* زبراثـقال = Upload
* ڈاؤنلوڈ اور اپلوڈ کی اصطلاحات ایک کمپیوٹر سے کسی دوسرے کمپیوٹر میں name.picture.. png کی منتقلی کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ :* زبـراثـقال: ایک محلی نظام (لوکل سسٹم) سے کسی دور مقام پہ موجود، بعید نطام (ریموٹ سسٹم) تک کسی برقی مواد کو منتقل کیا جا رہا ہو تو اس کے لیے اپلوڈ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ اسے انگریزی میں upload کہا جاتا ہے۔ ::* زبر = up ::* اثقال = load (اثقال کا ہی ایک ماخوذہ حرف اردو میں ثقیل کی صورت میں رائج ہے) :* زیـراثـقال: ایک دور مقام پہ موجود کسی بعید نطام (ریموٹ سسٹم) سے اپنے محلی نظام (لوکل سسٹم) میں برقی مواد کو وصول کیا جا رہا ہو تو اس کے لیے ڈاؤنلوڈ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ اسے انگریزی میں download کہا جاتا ہے۔ ::* زیر = down ::* اثقال = load (اثقال کا ہی ایک ماخوذہ حرف اردو میں ثقیل کی صورت میں رائج ہے)