ڈاؤن ٹاؤن ہوٹل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
عنوان ڈاؤن ٹاؤن ہوٹل
العنوان
View from Burj Khalifa (8667329327).jpg
دبئی فوارہ سے عنوان ہوٹل کا منظر
سابقہ نامعنوان ڈاؤن ٹاؤن برج دبئی
عمومی معلومات
حیثیتآگ لگنے سے خراب
قسمہوٹل
رہائشی
معماری طرزArt Deco
مقامدبئی، متحدہ عرب امارات
متناسقات25°11′38″N 55°16′45″E / 25.1939°N 55.2791°E / 25.1939; 55.2791متناسقات: 25°11′38″N 55°16′45″E / 25.1939°N 55.2791°E / 25.1939; 55.2791
آغاز تعمیر2005
تکمیل2008
لاگت845 ملین درہم
اونچائی
تعمیراتی302.2 میٹر (991 فٹ)
اوپر کی منزل228.3 میٹر (749 فٹ)
تکنیکی تفصیلات
منزلوں کی تعداد63
منزل رقبہ178,000 میٹر2 (1,920,000 فٹ مربع)
ڈیزائن اور تعمیر
معمارAtkins
ڈیولپرEmaar Properties
ساختی انجینئرAtkins
اہم ٹھیکیدارBesix
عرب ٹیکنکل کنسٹرکشن
دیگر معلومات
کمروں کی تعداد626 کمرے
196 اکائیاں
حوالہ جات
[1]

عنوان ڈاؤن ٹاؤن ہوٹل (عربی: فندق العنوان داون تاون) دبئی کی ایک ہوٹل ہے جو 63 منزل پر مشتمل ہے، اس کی بلندی 302.2 میٹر (991 فٹ) ہے اس وجہ سے یہ ہوٹل فلک بوس رہائشی عمارتوں میں شمار کی جاتی ہے۔ یہ ہوٹل دبئی کے برج دبئی ترقیاتی علاقہ میں واقع ہے، اسے اعمار کمپنی نے بنایا ہے۔

جائزہ[ترمیم]

یہ عمارت دبئی کی انیسویں بلند ترین عمارت ہے۔ 845 ملین درہم کی لاگت سے بننے والی یہ عمارت ستمبر 2008ء میں مکمل ہوئی، اس وقت یہ دبئی کی چھٹے نمبر کی بلند ترین عمارت تھی۔[2]

پانچ ستارہ اور رہائشی ہوٹل ہے جس میں 196 کمرے اور 626 زیر خدمت اپارٹمنٹس ہیں۔[3]

نئے سال کی شام، 2016ء[ترمیم]

31 دسمبر، 2015ء کو GST کے مطابق تقریباً 21:30 بجے ہوٹل کی بیسویں منزل پر آگ بھڑک اٹھی۔[4] اس وقت سنہ 2015ء کا اختتام اور سنہ 2016ء کا آغاز ہو رہا تھا۔ مہمانوں کے رہائشی سوٹس سے یہ آگ اٹھی اور تیز ہواؤں کی وجہ سے اگلے پندرہ منٹ میں جلد ہی پوری عمارت اس کی لپیٹ میں آگئی۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "The Address Downtown Dubai". Arabtec Construction, L.L.C. January 3, 2011. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ January 3, 2011. 
  2. "The Address Downtown Dubai". CTBUH. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ September 17, 2012. 
  3. The Address Downtown Dubai
  4. "Fire breaks out at The Address hotel, Downtown Dubai.". گلف نیوز. December 31, 2015. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ December 31, 2015. 

بیرونی روابط[ترمیم]