ڈابھیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ڈابھیل بھارت کی ریاست گجرات کا ایک قصبہ ہے۔ یہاں ایک مشہور اسلامی ادارہ جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین ایک زمانے سے تعلیم و تربیت کی روشنی پھیلانے میں مصروف ہے۔

ڈابھیل سورت کے جنوب میں 25-30 کلومیٹر کی دوری پر آباد ہے۔ نوساری یہاں سے جنوب میں 10-15 کلومیٹر کے فاصلے پرواقع ہے۔ ڈابھیل سے بحر ہند کی دوری صرف 20 کلومیٹر ہے۔

ڈابھیل کے 90 فیصد سے زیادہ باشندے سنی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں۔ کچھ ہریجن بھی یہاں آباد ہیں تاہم وہ یہاں سے نقل مکانی کر رہے ہیں۔

قریب ترین ٹرین اسٹیشن مرولی ہے، جو ڈابھیل کے مغرب میں ہے۔ مشرق میں نیشنل ہائی وے 8 پر ویسما روڈ کراسنگ ہے۔

قابل ذکر لوگ[ترمیم]