ڈافن، مینی ٹوبا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


ڈافن کینیڈا کے صوبے مانیٹوبا کا ایک چھوٹا سا شہر ہے۔ اس کی کل آبادی 2006 میں 7906 افراد پر مشتمل تھی۔ 1898 میں اسے قائم کیا گیا اور جلد ہی غلے کی منتقلی کے حوالے سے اہم مرکز بن گیا۔ اگرچہ آج بھی علاقے کی معیشت میں زراعت کا کردار اہم رہا ہے تاہم اب صورت حال بدل رہی ہے۔

ذرائع نقل و حمل[ترمیم]

ڈافن کینیڈین ناردرن ریلوے اسٹیشن یہاں 1912 میں بنایا گیا۔

زمینی[ترمیم]

یہاں سے صوبائی شاہراہ نمبر 5، 10، 20، 5 اے، 10 اے اور 20 اے گذرتی ہیں۔

فضائی[ترمیم]

ڈافن کا ہوائی اڈا اس علاقے میں کام کرتا ہے۔

ریل[ترمیم]

ڈافن میں کینیڈین نیشنل کی لائن گذرتی ہے جو وی آئی اے ریل بھی استعمال کرتی ہے۔

محل وقوع[ترمیم]

ڈافن مغربی مینی ٹوبا میں ڈک ماؤنٹین صوبائی پارک کے اور رائیڈنگ ماؤنٹین نیشنل پارک کے نزدیک واقع ہے۔ ڈافن مینی ٹوبا جھیل اور ڈافن جھیل کے پاس سے گذرتا ہے اور جھیل ونی پیگوئسس یہاں سے شمال میں واقع ہے۔