اللہ نذر بلوچ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ سے رجوع مکرر)

ڈاکٹر الله نذر

ڈاکٹر الله نذر بلوچ بلوچ اسٹوڈنٹ آرگنائیزیشن (آزاد) کے بانی اور بلوچ مزاحمتی تنظیم بلوچستان لیبریشن فرنٹ(بی ایل ایف) کے سربراہ ہیں، دونوں قوم پرست تنظیوں کو حکومت پاکستان دہشت گرد تنظیمیں قرار دے چکی ہے، بی ایس او (آزاد) سیاسی حوالے سے بلوچستان کی آزادی کے لیے جد و جہد کر رہی ہے جبکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے جنگجو مسلح محاذ پر بلوچستان کی آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں، اللہ نذر بلوچ کے بھائی اور بھتیجے بھی بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے رکن ہیں، ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ 2 اکتوبر 1968ء کو ضلع آواران کے علاقے مشکے میں پیدا ہوئے انھوں نے ابتدائی تعلیم ہائی اسکول سے حاصل کی اور 1989ء میں پری میدیکل ڈگری کے ساتھ عطاشاد ڈگری کالج تربت گئے اس کے بعد انھوں نے بولان میدیکل کالج کوئٹہ میں داخلہ لیا، ان کے والد نبی بخش خان بلوچ کا انتقال 2011ء میں ہوا۔ اگست 2015ء کو پاکستان آرمی نے ایک فوجی آپریشن میںڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کے مارے جانے کا علان کیا، دو ماہ بعد ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انھوں نے کہا کہ وہ زنداہ ہیں اور بی ایل ایف کی کمان سنبھالے ہوئے ہیں .