اوشا سانیال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(ڈاکٹر اوشا سانیال سے رجوع مکرر)
ڈاکٹر
اوشا سانیال
معلومات شخصیت
شہریت بھارتی
آبائی علاقے دہلی
مذہب ہندو
عملی زندگی
تعليم پی ایچ ڈی تاریخ
مادر علمی جامعہ کولمبیا، امریکا
پیشہ محاضر
دور فعالیت 1990 - تاحال
نوکریاں ونتھروپ یونیورسٹی
کارہائے نمایاں برطانوی ہندستان میں عقیدت پر مبنی اسلام اور سیاست (احمد رضا خان بریلوی اور ان کی تحریک) 1870–1920
اس کتاب کا اردو ترجمہ جو وارث مظہری نے کیا
اس کتاب کے اب تک تین بار طباعت ہو چکی ہے
اوشیا سانیال کا پی ایچ ڈی کا مقالہ علمی حلقوں میں اپنی اولیت کے سبب کافی مقبول ہوئی ہے، اس کا اردو میں ترجمہ ہو چکا ہے۔

اوشیا سانیال ایک بھارتی نژاد امریکی خاتون محقق ہیں۔ ایشیاء اور اسلام ان کی تحقیق کا محور ہے، اوشا سانیال نے جامعہ کولمبیا سے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ہے۔ ان کے مقالے کا موضوع احمد رضا خان اور ان کی تحریک اصلاح عقائد و اعمال پر تھا۔

تعلیم و تدریس[ترمیم]

شارلٹ کی جامعہ کوین میں جز وقتی محاضر (Lecturer) ہیں۔ اس کے علاوہ جامعہ وینگیٹ میں محاضر ہيں۔ شارلٹ کی یو این سی اور جامعہ مغربی واشنگٹن میں جز وقتی محاضر ہیں۔[1]
اوشا سانیال فرانسیسی، ہسپانوی، انگریزی، ہندی، اردو لکھ اور بول سکتی ہیں اور عربی زبان کی 2 سال کی تعلیم حاصل کی ہے۔[2]

تحقیق و کتب[ترمیم]

اوشا سانیال کا موضوع تحقیق ایشیا میں اسلام، مسلمان اور اسلامی تعلیم و سیاست وغیرہ ہیں۔ ان کی اب تک تین کتب چھپ چکی ہیں۔ اس وقت یہ بریلوی مدارس پر تحقیق کر رہی ہیں۔[3]

  • برطانوی ہندستان میں عقیدت پر مبنی اسلام اور سیاست (احمد رضا خان بریلوی اور ان کی تحریک) 1870 – 1920(1996)

Devotional Islam and Politics in British India: Ahmad Riza Khan Barelwi and His Movement, 1870–1920

  • احمد رضا خان: نبی کی پیروی میں۔ (2005)
    Ahmad Riza Khan: In the Path of the Prophet
  • مسلمانوں کی آواز: کمیونٹی اور حالات جنوبی ایشیا میں۔ (2013)

Muslim Voices: Community and the Self in South Asa[4]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://ushasanyal.org/teaching/
  2. http://ushasanyal.org/other-interests/
  3. تحریک اہل سنت والجماعت ڈاکٹر اوشا سانیال کی نظر میں، (انٹرنیشنل سہارا، نیو دہلی بھارت)
  4. اوشا سانیال کی شائع شدہ کتب