ڈاکٹر شاہد کمال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) فیصل آباد کے سابقہ وائس چانسلر پروفیسر

ڈاکٹر شاہد کمال

معلومات شخصیت
باب ادب

پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال 15 فروری 1959ء کو پیدا ہوئے، شماریات کے شعبے میں بین الاقوامی سطح پر مانے جانے والے اسکالر تھے۔

انھوں نے یونیورسٹی آف ایکسیٹر، ڈیون، یونائیٹڈ کنگڈم (یو کے) سے اپلائیڈ بائیو اسٹیٹسٹکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔

انھیں تدریس، تحقیق اور انتظامیہ کا 30 سال سے زیادہ کا تجربہ تھا۔ انھوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ڈین، ڈائریکٹر، پرنسپل اور پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

انھوں نے آپریشن ریسرچ سینٹر اور شماریاتی ڈیٹا بینک سمیت بہت سے ادارے اور مراکز تیار کیے۔

پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال نے پنجاب یونیورسٹی میں کئی ماسٹر ڈگری پروگرام شروع کیے۔ وہ دو کتابوں کے مصنف بھی تھے۔ ان کے تحقیقاتی مکالے اور مضامین معروف قومی اور بین الاقوامی تحقیقی جرائد میں شائع ہوتے رہے ہیں۔

انھوں نے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر بہت سے ریسرچ اسکالرز کی نگرانی بھی کی۔ انھوں نے 24 جولائی 2019 کو جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کو بطور وائس چانسلر (وی سی) جوائن کیا تھا۔[1]

پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال 13 مارچ 2023ء کو موٹر وے پر کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

ڈاکٹر شاہد کمال لاہور سے فیصل آباد جا رہے تھے کہ ساہیانوالہ کے قریب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال موقع پر ہی دم توڑ گئے ، [2] لاہور میں تدفین کی گئی ،[3]

  1. https://dailypakistan.com.pk/13-Mar-2023/1556278?version=amp
  2. بشکریہ نیوز 360
  3. https://www.24urdu.com/13-Mar-2023/70748