مندرجات کا رخ کریں

ڈاکٹر منظر پھلوری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ڈاکٹر منظر پھلوری
پیدائشعبد المجید افضل
10 جنوری 1954ء
اڈا پھلور ٹوبہ ٹیک سنگھ، پاکستان
پیشہغزل، نعت
قومیتپاکستان
تعلیمڈاکٹریٹ
موضوعاردو، شاعری، نعت
ادبی تحریکبزمِ ندائے قلم کے چیئرمین اور سرپرست
نمایاں کامارحم عالم (غیر منقوط) ، والیِ لولاک ،(غیر منقوط)، اساسِ ادلہ (غیر منقوط) ،سارے اسم محمد کے (غیر منقوط) ،دل کے آنگن میں (غزل) ، قربان شہہ والا ؐ ،(نعت) ہم اور لوگ ہیں (غزل) کیسے کہہ دوں مرے ملک میں امن ہے (طویل نظم) ،سرابوں کے سلسلے (غزل)
ویب سائٹ
manzarphaloree@gmail.com

ڈاکٹرمنظر پھلوری غیر منقوط شاعری میں گیارہ کتابوں کے مصنف اور صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر ہیں۔

وجہ شہرت

[ترمیم]

منظر پھلوری کی شاعری کا خاصہ ان کا غیر منقوط (بغیر نقطوں کے نعتیہ کلام ہے ُاور یہی وجہ شہرت بھی ہے جس کی بدولت انھیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔ وہ ایک مشہور کالج لوریٹ نیشنل اکیڈمی کے موجودہ پرنسپل بھی ہیں۔

نام

[ترمیم]

ڈاکٹرمنظر پھلوری کا اصل نام عبد المجید افضل ہے۔ والد کا نام محمد افضل ہے قلمی نام منظر پھلوری جبکہ غیر منقوط نعت میں اپنا تخلص ’’سائل‘‘ استعمال کرتے ہیں۔

ولادت

[ترمیم]

ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ (پاکستان) سے ملحقہ قصبہ ’اڈا پھلور‘ میں 10 جنوری 1973ء کو پیدا ہوئے۔ اِسی نسبت سے اپنے نام کے ساتھ پھلور کا لاحقہ استعمال کرتے ہیں۔ [1]

تعلیم

[ترمیم]

تعلیمی مدارج میں [ایم اے](اردو)اور ایم اے (پنجابیبی ایڈ، ایم فل اُردو اور پی ایچ ڈی( اردو) ہیں۔ جس کا موضوع ( غیر منقوط نظم و نثر کا جائزہ)

شاعری

[ترمیم]

شاعری کا سفر ساغر صدیقی رائٹرز کونسل ملتان سے شروع کیا,الساغر میگزین کے اعزازی مدیر بھی رہے،آج کل کئی ایک ادبی تنظیموں کی سرپرستی کر رہے ہیں جن میں بزمِ ندائے قلم کے چیئرمین اور سرپرست ہیں ۔

ایوارڈ

[ترمیم]
  1. ساغر ایوارڈ ملتان،
  2. صدارتی سیرت ایوارڈ ،
  3. ایجوکیشن اینڈ سیکنڈری بورڈ فیصل آباد ایوارڈ
  4. امختلف ادبی تنظیموں کے ایوارڈ

مجموعہ کلام

[ترمیم]

ان کے مجموعہ ہائے کلام میں

  1. ارحم عالم (غیر منقوط مجموعہ نعت)
  2. ماہ حرا(غیر منقوط مجموعہ نعت)
  3. والی لولاک(غیر منقوط مجموعہ نعت)
  4. اساسِ ادلہ (غیر منقوط مجموعہ نعت)
  5. سارے اسم محمد کے (غیر منقوط مجموعہ نعت)
  6. سوائی مصرعی مدحِ رسول (کرہ ارض کی پہلی غیر منقوط مستزاد کتاب)
  7. دل کے آنگن میں (شاعری)،
  8. قربان شہہ والا ؐ(نعتیہ مجموعہ) ،
  9. ہم اور لوگ ہیں (شاعری) ،
  10. صلِ علیٰ محمدِِ (غیر منقوط نعتیہ مجموعہ) جس میں تمام اصنافِ سخن شاعری شامل ہیں ٖ
  11. حمدِ الہیٰ ( غیر منقوط مجموعہ کلام )
  12. غیر منقوط رباعیات 200
  13. کیسے کہہ دوں مرے وطن میں امن ہے (طویل نظم )
  14. منظر اردو گرامر [2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Asma Aziz; Anam Sattar; Umm e Aymen (30 Sep 2023). "منظر پھلوری کی غیر منقوط منظوم اردو کتب ِسیرت کا جائزہ: A Review of Gair Munqot Manzoom Urdu Books of Seerah by Manzar Phaloori". Al Manhal Research Journal (بزبان انگریزی). 3 (2). ISSN:2710-5032.
  2. منظر پھلوری، ارحم عالم، فیصل آباد: احسن پبلی کیشنز، 2014ء، ص 5