ڈاگی اسٹائل
ڈاگی اسٹائل (Doggy style - ڈوگی اسٹائل) جنسی حالت ہے جس میں ایک شریکِ عمل جھک کر، چاروں ہاتھ پاؤں پر (عام طور پر ہاتھوں اور گھٹنوں پر) یا اپنے پیٹ کے بل لیٹ جاتا ہے تاکہ جماع، کسی اور قسم کے جنسی دخول یا دوسری جنسی سرگرمی انجام دی جا سکے۔ ڈاگی اسٹائل کو پیچھے سے دخول والی حالتوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دیگر حالتوں میں ”اسپونز“ شامل ہے جس میں وصول کرنے والا شریک اپنے پہلو کے بل لیٹتا ہے[1] یا ریورس کاؤگرل (reverse cowgirl) جس میں بھی پیچھے سے دخول ہوتا ہے۔ اس حالت یا پوزیشن میں غیر دخولی جنسی عمل کو بھی ڈاگی اسٹائل کہا جا سکتا ہے۔[2]
شریکوں کے درمیان اس حالت / پوزیشن میں رہنے والا شخص عموماً غیر متحرک ہوتا ہے جبکہ دوسرا شریک متحرک کردار ادا کرتا ہے البتہ کبھی ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ ڈاگی پوزیشن میں موجود شریک اپنے پیچھے موجود ساتھی کی طرف حرکت کرے۔[3] کسی بھی شریک کے لیے ممکن ہے کہ وہ اس پوزیشن میں غالب (ڈومیننٹ / ٹاپ) یا مغلوب (سبمسِو / باٹم) کردار میں ہو۔[3]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Nilamadhab Kar; Gopal Chandra Kar (2005). Comprehensive Textbook of Sexual Medicine (بزبان انگریزی). Jaypee Brothers Publishers. pp. 110–111. ISBN:978-8180614057. Archived from the original on 2014-06-27. Retrieved 2014-02-10.
- ↑ Rachel Wright (24 Aug 2022). "These 12 Non-Penetrative Sex Positions Are Deliciously Satisfying". Men's Health (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2022-08-24. Retrieved 2024-05-07.
- ^ ا ب Alex Comfort; Susan Quilliam (2008). The Joy of Sex (بزبان انگریزی). London: Mitchell Beazley. ISBN:978-1-84533-429-1.