ڈمپل لونیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ڈِمْپَل لُونِیا بھارت میں فینگ شوئی اور بازی (چینی علم نجوم) کو فروغ دینے کے لیے شہرت رکھتی ہیں۔ وہ بہترین گرینڈماسٹروں وائی سی ایچ اکیڈمی کے چیانگ ہائی اور ملائیشیا کے ماسٹر جوئے یاپ سے، جو ماسٹر اکیڈمی آف میٹافیزکس (الہیات) سے منسلک ہیں، سے تعلیم پاچکی ہے۔ وہ انڈین ایکسپریس، ڈی این اے اخبار، ایم ای میگزین اور بامبے ٹائمز کے لیے کالم نگار ہے۔ وہ ریڈیو چیانل 94.3 پر رشی کیش کنن کے ساتھ گفتگو کر چکی ہیں اور کئی کانفرنسوں، مذاکروں اور مشاورتوں کا حصہ رہ چکی ہیں۔ فینگ شوئی پر وہ ایک کتاب بھی لکھ چکی ہیں۔[1]

پیدائش[ترمیم]

ڈمپل کی پیدائش ممبئی میں ہوئی۔ وہ ایک متمول خاندان کا حصہ رہی ہے جو جوہو طرز کی عالی عمارت میں مقیم تھا اور جہاں پر بیش تر بالی وڈ اداکار بھی رہتے ہیں۔ گھر میں ان سے بڑی تین بہنیں تھی۔ خاندان کپڑے کے کاروبار سے جڑا تھا۔[1]

فینگ شوئی سے وابستگی[ترمیم]

ڈمپل نے اپنی شادی کے بعد گھریلو کاروبار سے کنارہ کشی اختیار کی۔ وہ تین سالہ بچے کی ماں بھی بن گئی۔ تبھی وہ ایک اخبار میں فینگ شوئی پر ایک مضمون کا انھوں نے مطالعہ کیا۔ یہ مضمون فینگ شوئی کے بنیادی فلسفے کا خلاصہ پیش کر رہا تھا کہ کس طرح کچھ اشیاء، مثلاً پودے، چائم، آبی فوارے وغیرہ کے رکھنے سے اور گھر کے سامان کی جگہ بدلنے سے کوئی بھی شخص کسی جگہ کی توانائی کو منفی سے مثبت بنا سکتا ہے اور اپنی زندگی کو بہتر کر سکتا ہے۔ اسی سے متاثر ہو کر ڈمپل نے فینگ شوئی میں ماسٹرز کورس ملائشیا جاکر کیا۔[1]

فینگ شوئی کی پیروی[ترمیم]

2000ء سے ڈمپل فینگ شوئی کو عملی جامہ پہنانے اور فروغ دینے کا کام کر رہی ہیں۔ ان کے گاہک اپنی زندگی میں فرق پاکر انھیں ‘ANGEL’ (فرشتہ) کہ چکے ہیں۔ وہ کئی کانفرنسوں، مذاکروں، ریڈیو اور ٹی وی پروگراموں اور اخباری مضامین کے ذریعے عوام میں فینگ شوئی کی افادیت واضح کر چکی ہیں۔[1]

کتاب[ترمیم]

کلاسیکی فینگ شوئی پر ڈمپل لونیا نے ایک کتاب لکھ چکی ہے جس کا عنوان ‘FOLLOW THE ARROW,FENG SHUI YOUR LIFE’ (تیر کی پیروی کرو، زندگی میں فینگ شوئی لاؤ) ہے۔ اسے انٹرنیشنل پبلشنگ ہاؤز، ہارپر کولینز کی جانب سے دسمبر 2013ء میں شائع کیا گیا۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]