ڈورتھی ٹائلر اوڈھم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ڈورتھی جینیفر بیٹرس ٹائلر بنیادی طور پر ہائی جمپ میں حصہ لینے والی ایک برطانوی کھلاڑی تھی۔ وہ سٹوکویل، لندن میں پیدا ہوئی۔ [1] ڈورتھی نے 1936ء گرمائی اولمپکس میں برطانیہ عظمٰی کی طرف سے نمائندگی کی اور چاندی کا تمغا حاصل کیا۔ [2]
1939ء میں اس نے 1.66میٹر کی ہائی جمپ کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑا، لیکن جلد ہی جرمنی کی ڈورا راتجن نے یہ ریکارڈ توڑ دیا۔ جس کے بارے میں ڈورتھی نے احتجاج کیا کہ ڈورا راتجن دراصل مرد ہے، اس لیے میرا ریکارڈ برکرار رکھا جائے۔ [2] تحقیق کے بعد آخر کار 1957ء میں ڈورتھی ٹائلر اوڈھم کو اس کا عالمی ریکارڈ اعزاز واپس لوٹا دیا گیا۔ [2]
لندن میں ہونے والے 1948ء گرمائی اولمپکس میں اس نے دوبارہ حصہ لیا اور دوبارہ چاندی کا تمغا حاصل کیا۔ [3]
1938ء میں سڈنی اور 1950ء میں آکلینڈ میں ہونے والی دولت مشترکہ کھیلوں میں اس نے سونے کا تمغا حاصل کیا۔ [2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Dorothy Odam-Tyler Bio, Stats, and Results | Olympics at". Sports-reference.com. 1920-03-14. 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 14 جولا‎ئی 2014. 
  2. ^ ا ب پ ت Steven Downes. "Dorothy Tyler: High jumper who met Hitler then became the first British woman to win an individual Olympic medal in athletics | News". The Independent. 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2016. 
  3. Thordardottir، Ingibjorg (2008-08-26). "UK | Keep it simple say 1948 Olympians". BBC News. 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 14 جولا‎ئی 2014. 

بیرونی روابط[ترمیم]

ڈورتھی ٹائلر اوڈھم

Ibolya Csák, Elfriede Kaun اور ڈورتھی اوڈھم
اولمپک کھیل
Silver medal – second place 1936ء گرمائی اولمپکس ہائی جمپ
Silver medal – second place 1948ء گرمائی اولمپکس ہائی جمپ
نمائندگی  انگلستان
دولت مشترکہ کھیل
Gold medal – first place 1938 سڈنی ہائی جمپ
Gold medal – first place 1950 آکلینڈ ہائی جمپ
Silver medal – second place 1954 وینکوور ہائی جمپ
میڈل ریکارڈ