ڈوری مون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ڈوری مون (انگریزی:Doraemon جاپانی: ドラえもん)جاپانی لکھاری ٹیم کے رکن فوجیکو فوجیو (Fujiko Fujio) کا تخلیق کردہ کردار ہے۔ جس کی بہت سی فلمیں، کہانیاں اور تصوراتی قصے دنیا بھر کے بچوں میں مقبول ہیں۔ ڈوری مون ایک مشینی بلی نما کردار ہے جس کے پاس متعدد آلات ہیں جن کی مدد سے وہ ماضی، حال اور مستقبل میں چلا جاتا ہے۔ 1969ء میں یہ بچوں کے چھ مختلف رسائل میں متعارف ہوا۔ ابتدا ءمیں نرسری سے کلاس چہارم کے بچوں کے لیے لکھا گیا۔''Shogakukan''نامی ادارے نے اسے شائع کرنا شروع کیا۔ 2013ء سے اس سیریز کے انگلش ترجمے بھی مارکیٹ میں ملنے لگے۔ یہ مشینی بلی جس کردار کے پاس ہے اس کا نام نوبی تا (Nobita) ہے چنانچہ ڈوری مون کی جیب میں موجود آلے (Gadgets) "نوبی تا"کی مدد کرتے ہیں اور اس کو خوش رکھتے ہیں۔2001ء سے ڈوری مون سیریز کی ویڈیو گیمز بھی دستیاب ہیں۔ ڈوری مون ایک دوست اور ہمدرد کردار ہے جو چوہوں سے ڈرتا ہے۔ اس کرداری سیریز کو 1982ء میں "Shogakukan Manga Award" اور 2008ء میں "Osamu Tazuka Culture" ایوارڈ بھی ملا۔ ڈوری مون کھانے میں ڈورا کیک بڑے شوق سے کھاتا ہے۔