ڈومینیکن سلسلہ
| ڈومینیکن سلسلہ | |
|---|---|
| نعرہ | (لاطینی میں: Laudare, benedicere, praedicare.) |
| تاریخ تاسیس | 1215[1]، 22 دسمبر 1216 |
| انتظامی تقسیم | |
| ملک | |
| مزید معلومات | |
| قابل ذکر | |
| باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
| درستی - ترمیم | |

ڈومینیکن سلسلہ رومی کاتھولک کلیسیا کا ایک مذہبی راہبانہ سلسلہ ہے، جس کی بنیاد سینٹ ڈومینک دی گوزمان نے 1215ء میں جنوبی فرانس کے شہر تولوز میں رکھی۔ اسی شہر سے اس سلسلے کی سرگرمیوں کا آغاز ہوا۔ یہ رومی کاتھولک کلیسیا کا پہلا راہبانہ سلسلہ تھا جس نے کاتھولک عقیدے کی تبلیغ کو اپنی بنیادی ذمہ داری بنایا، حالانکہ اس سے پہلے یہ فریضہ صرف بشپوں اور ان کے نمائندوں کے سپرد تھا۔ ابتدائی ڈومینیکن راہب اپنی علمی وسعت کے باعث ممتاز تھے۔ ان کی دلچسپی صرف علمِ الٰہیات تک محدود نہ رہی بلکہ انھوں نے ارسطو کے فلسفے کا بھی مطالعہ کیا، جیسا کہ وہ یورپ میں عرب مسلم فلاسفہ کی تشریحات کے ذریعے متعارف ہوا تھا۔ انھوں نے فلسفے اور علمِ الٰہیات میں ہم آہنگی پیدا کرنے کی بھی کوشش کی۔ [2]
فرانسیسی زبان میں ڈومینیکن راہبوں کو ڈومینیکاں کے علاوہ ژاکوباں بھی کہا جاتا تھا، کیونکہ پیرس میں ان کی خانقاہ رو سین ژاک یعنی سینٹ جیمز کی گلی) پر واقع تھی۔ اسی نسبت سے ایک مشہور فرانسیسی عوامی گیت وجود میں آیا، جسے فرانسیسی موسیقار ژاں فلیپ رامو (1683ء–1764ء) نے دھن دی۔ بعد ازاں یہ بچوں کی ایک معروف لوری بن گیا، جس میں ایک سست ڈومینیکن راہب کا ذکر ہے جو صبح کی عبادت کے لیے کلیسا کی گھنٹی بجانے کے وقت نیند سے بیدار نہ ہو سکا۔ بمطابق 2022[update], [3]
بھائی جیکس، بھائی جیکس،
جاگ جاؤ! جاگ جاؤ!
صبح کی عبادت کے لیے گھنٹیاں بجاؤ! صبح کی عبادت کے لیے گھنٹیاں بجاؤ!
بِنگ! بونگ! بونگ!
(اصل فرانسیسی)
Frère Jacques, Frère Jacques,
Levez-vous ! Levez-vous !
Sonnez les matines ! Sonnez les matines !
Bing, Bong, Bong!
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ https://www.odis.be/lnk/OR_10568
- ↑ [ الرهبنة الدومينيكانية] موسوعة المورد، منير البعلبكي، 1991
- ↑ Lomonaco 2019


