ڈھوک گنگال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ڈھوک گنگال تحصیل راولپنڈی کا گاؤں ہے جو اڈیالہ روڈ پر واقع ہے یہاں پر اعوان قوم کی گوت گنگال اعوان آباد ہیں انھوں نے اپنے جد اعلیٰ کے نام سے گاؤں کا نام ڈھوک گنگال رکھا بابا نذر محمد بن بابا گہگا کی اولاد میں سے بابا نور محمد کی اولاد یہاں آباد ہے قوم اعوان گنگال کی تاریخ مندرجہ ذیل ہے گنگال اعوان اعوان قوم کی گوت ہے جن کے جد اعلیٰ حضرت گوہر علی عرف گونگا ہیں آپ کا مزار مبارک ضلع جہلم موضوع سرگڈھن میں مرجع خلائق ہے آپ بابا قطب شاہ کے بیٹے عبد اللہ گولڑا کی نسل میں سے تھے اور موضوع انگہ کے رہنے والے تھے آپ شیر شاہ سوری کے ساتھ جنگ میں شامل ہوئے اور جنگ کے دوران موضوع سرگڈھن میں شہید ہوئے اور وہی پر آپ کی قبر مبارک ہے آپ کی اولاد میں سے بابا نزر محمد اور بابا اللّٰہ شیر رحمۃ اللّٰہ علیہ کا مزار مبارک تحصیل گوجر خان موضوع نڑالی جبیر میں واقع ہے اور آپ کی اولاد وہاں کثیر تعداد میں آج بھی آباد ہے اس کے علاو بھیر گنگال،مک،موڑہ گنگال،ڈھوک گنگال اڈیالہ روڈ بیول،سموٹ،بھارہ کہو،ایبٹآباد میں ان کی آبادیاں موجود ہیں