ڈیجیٹل بھارت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ڈیجیٹل بھارت یا برقی بھارت حکومت ہند کا ایک منصوبہ ہے جس کے تحت سرکاری محکموں کو ملک کے عوام سے مربوط کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ بغیر کاغذ کے استعمال کے سرکاری خدمات برقی طور پر عوام تک پہنچ سکے۔ اس منصوبہ بندی کا ایک مقصد دیہی علاقوں کو تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت بہم پہنچانا بھی ہے۔
ڈیجیٹل انڈیا کے تین بنیادی اجزا ہیں:

  1. برقی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ۔
  2. برقی راستہ سے خدمات کو عوام تک پہنچانا۔
  3. برقی خواندگی۔

اس منصوبہ کو 2019ء تک مکمل کرنے کا ارادہ ہے۔ ایک دو رویہ پلیٹ فارم تعمیر کیا جائے گا جہاں سے سروس فراہم کنندگان اور صارفین دونوں استفادہ کر سکیں گے۔ یہ ایک بین الوزارتی اقدام ہو گا جہاں تمام وزارتیں اور محکمے اپنی خدمات عوام تک پہنچائیں گے، مثلا صحت، تعلیم اور عدالتی خدمات وغیرہ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ (پی پی پی) ماڈل کو اپنایا جائے گا۔ نیز اس کے علاوہ قومی انفارمیٹیکس سینٹر کی تعمیر نو کا بھی منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ مودی انتظامیہ کی اعلیٰ ترجیح کے حامل منصوبوں میں سے ایک ہے۔

درپیش چیلنجز[ترمیم]

حکومتی ادارہ بھارت براڈبینڈ نیٹ ورک لمیٹڈ جو نیشنل آپٹیکل فائبر نیٹ ورک جیسے منصوبوں کی تنفیذ کرتا ہے، ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کی نگرانی کرے گا۔ بی ایس این ایل نے یونائیٹڈ ٹیلی کومز لمیٹڈ کو 250،000 گاؤں کو ایف ٹی ٹی ایچ پر مبنی براڈبینڈ، نیز جی پی او این کے ذریعہ مربوط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔