ڈیزل (ایندھن)
ڈیزل ایک مائع ایندھن ہے جو ڈیزل انجن میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ معدنی تیل سے حاصل ہوتا ہے۔ ڈیزل پٹرول کی نسبت تھوڑا سا زیادہ وزنی ہوتا ہے۔ سردی میں گاڑھا ہو کر حرکت نہیں کر سکتا جس سے انجن جلدی سٹارٹ نہیں ہوتا۔ ڈیزل پٹرول کی نسبت زیادہ طاقتور ہوتا ہے، اس لیے ٹرکوں، بسوں اور ٹرینوں میں استعمال ہوتا ہے۔