ڈیلیشن پیڈیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(ڈیلیشنپیڈیا سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
ڈیلیشن پیڈیا
سائٹ کی قسم
وثق ویکی
دستیاب انگریزی
ویب سائٹ deletionpedia.org
تجارتی ہاں
اندراج نہیں
آغاز

2008 (ورژن 1)

24 دسمبر 2008ء (ورژن 2)
نوجودہ حیثیت فعال

ڈیلیشن پیڈیا (انگریزی: Deletionpedia) ایک ویب سروس ہے جہاں پر انگریزی ویکیپیڈیا کے حذف شدہ صفحات رکھے جاتے ہیں۔ جو صفحات سریع الحذف ہوں ان کے لیے بھی الگ سے ویب سائٹ موجود ہے۔[1]ڈیلیشن پیڈیا فروری 2008ء سے ستمبر 2008ء تک کام کرتی رہی۔ اس ویب سائٹ کو دسمبر 2013ء میں نئی انتظامیہ نے دوبارہ شروع کیا۔[2]

طریقہ کار[ترمیم]

انگریزی ویکیپیڈیا پر جو صفحات حذف شدگی کے لیے نامزد کیے جاتے ہیں، انھیں ڈیلیشنپیڈیا کا ایک روبہ بنام Robyt فوراً منتقل کردیتا ہے۔ اگر وہ مجوزہ صفحہ انگریزی ویکیپیڈیا پر رائے شماری کے بعد حذف ہو جائے تو اسے باقی رکھا جاتا ہے، لیکن انگریزی ویکیپیڈیا پر حذف نہ ہو اور واپس بحال کر دیا جائے تو ڈیلیشن پیڈیا سے اسے حذف کر دیا جاتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. سپیڈی ڈیلیشن ڈاٹ ویکیا
  2. ۔ Deletionpedia.org http://web.archive.org/web/20190107005411/http://deletionpedia.org/en/Main_Page۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 مئی 2014ء۔ |title= غیر موجود یا خالی ہے (معاونت)

بیرونی روابط[ترمیم]