ڈینڈرا ڈوٹن
ڈوٹن آئی سی سی خواتین ٹی20 عالمی کپ 2020ء کے دوران ویسٹ انڈیز کے لیے بیٹنگ کررہی ہیں۔ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
| مکمل نام | ڈینڈرا جلیسہ شکیرا ڈوٹن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| پیدائش | 21 جون 1991ء سینٹ اینڈریو ,بارباڈوس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| عرف | ورلڈ باس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| بلے بازی | دائیں ہاتھ کی بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| گیند بازی | دائیں ہاتھ کی میڈیم گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| حیثیت | آل راؤنڈر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| قومی ٹیم |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| پہلا ایک روزہ (کیپ 55) | 24 جون 2008 ویسٹ انڈیز بمقابلہ آئرلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| آخری ایک روزہ | 30 مارچ 2022 ویسٹ انڈیز بمقابلہ آسٹریلیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ایک روزہ شرٹ نمبر. | 5 | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| پہلا ٹی20 (کیپ 2/4) | 27 جون 2008 ویسٹ انڈیز بمقابلہ آئرلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| آخری ٹی20 | 18 اکتوبر 2024 ویسٹ انڈیز بمقابلہ نیوزی لینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ٹی20 شرٹ نمبر. | 5 | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ملکی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| عرصہ | ٹیمیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| 2008–2022 | بارباڈوس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| 2012 | ٹرینیڈاڈ وٹوباگو | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| 2015/16 | پرتھ سکارچرز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| 2016 | لنکاشائرتھنڈر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| 2016/17–2017/18 | برسبین ہیٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| 2020 | آئی پی ایل ٹریل بلیزرز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| 2021 | لندن سپرٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| 2022 | آئی پی ایل سپرنواس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| 2022–2023 | نارتھ ویسٹ تھنڈر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| 2022–تاحال | مانچسٹر اوریجنلز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| 2022–تاحال | ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| 2022/23 | ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 19 اکتوبر 2024ء | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈینڈرا جلیسہ شکیرا ڈوٹن (پیدائش: 21جون 1991ء) بارباڈوس کی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں[1]۔ ان کا پورا نام ڈینڈرا جلیسا شکیرا ڈوٹن ہے۔ وہ باربیڈین بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی اور سابق ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ بھی ہیں۔ وہ ایک دائیں ہاتھ کی بلے باز اور دائیں ہاتھ سے تیز گیند بازی کرتی ہیں۔ ڈینڈرا ڈوٹن نے جون 2008ء میں ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے اپنے کھیل کا آغاز کیا۔ 2010ء میں انھوں نے اپنا 100واں خواتین ایک روزہ بین الاقوامی میچ خواتین کرکٹ عالمی کپ 2017ء کے گروپ مرحلے میں ہندوستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی طرف سے 29 جون 2017ء کو کھیلا[2]۔ وہ بارباڈوس کے لیے کرکٹ کھیلتی ہیں اور یہ ملک بین الاقوامی سطح پر ویسٹ انڈیز کے پرچم تلے کھیلتا ہے۔
ٹیمیں
[ترمیم]ڈینڈرا ڈوٹن نے اپنے کیریئر میں کئی ٹیموں کی نمائندگی کی۔ وہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو، لنکاشائر تھنڈر، لندن اسپرٹ، پرتھ سکارچرز، برسبین ہیٹ اور ٹریل بلزرز کے لیے بھی کھیل چکی ہیں۔
ایک روزہ کر کٹ کیریئر
[ترمیم]ڈینڈرا ڈوٹن نے 138 ایک روزہ کرکٹ میچ کھیلے، جس میں 131 اننگز شامل ہیں، وہ 13 بار ناٹ آؤٹ رہیں۔ ڈینڈرا ڈوٹن نے 3633 اسکور کیے۔ انھوں نے 30.78 کی اوسط سے اسکور بنائے، ان کا بہترین اسکور 150* رہا۔ انھوں نے 22 نصف سینچریاں اور 3 سینچریاں بنائی۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 89 چھکے اور 383 چوکے مارے۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 37 کیچ پکڑے۔ انھوں نے چھوٹی عمر میں مقامی کرکٹ کا آغاز کر دیا تھا، اس کے بعد وہ مختلف کلبوں کی طرف سے کھیلتی رہیں اور فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی۔ انھوں نے کل 2357 گیندیں پھینکیں 72 وکٹیں حاصل کیں ان کی گیند بازی کی اوسط 26.26 رہی جس میں 3 دفعہ چار وکٹیں اور 1 دفعہ پانچ وکٹیں شامل ہیں۔ ان کی بہترین گیند بازی 5/34 رہی۔
ٹی ٹوئنٹی کیریئر
[ترمیم]ڈینڈرا ڈوٹن نے 124 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جس میں 122 اننگز شامل ہیں، وہ 20 بار ناٹ آؤٹ رہیں۔ ڈینڈرا ڈوٹن نے 2681 اسکور کیے۔ انھوں نے 26.28 کی اوسط سے اسکور بنائے، ان کا بہترین اسکور 112 رہا۔ انھوں نے 12 نصف سینچریاں اور 2 سینچریاں بنائی۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں متعدد چھکے اور چوکے مارے۔ انھوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 31 کیچ پکڑے۔ انھوں نے کل 1075 گیندیں پھینکیں 61 وکٹیں حاصل کیں ان کی گیند بازی کی اوسط 18.44 رہی جس میں 1 دفعہ چار وکٹیں اور 1 دفعہ پانچ وکٹیں شامل ہیں۔ ان کی بہترین گیند بازی 5/5 رہی۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "ڈینڈرا ڈوٹن"۔ cricinfo۔ 01 مارچ 2022
- ↑ "Taylor, Dottin in sight of joint landmark"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-06-29
- ویسٹ انڈیز کی خواتین ایک روزہ کرکٹ کھلاڑی
- آئی پی ایل ٹریل بلزرز کی خواتین کھلاڑی
- 1991ء کی پیدائشیں
- لندن اسپرٹ کی کھلاڑی
- ویسٹ انڈیز کی خواتین عالمی ٹوئنٹی/20 کرکٹ کھلاڑی
- بارباڈوسی خواتین کرکٹ کھلاڑی
- ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ کھلاڑی
- آسٹریلیا میں تارکین وطن
- بقید حیات شخصیات
- بارباڈوسی شخصیات
- بارباڈوس کے کرکٹ کھلاڑی