ڈین کین
| ڈین کین | |
|---|---|
| مناصب | |
| |
|
| آغاز منصب 11 اپریل 2025 |
|
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 10 اگست 1965ء (60 سال) ایلمیرا، نیو یارک |
| شہریت | |
| عملی زندگی | |
| مادر علمی | ورجینیا ملٹری انسٹی ٹیوٹ |
| تخصص تعلیم | معاشیات |
| تعلیمی اسناد | بی اے |
| پیشہ | فضائی فوجی افسر |
| عسکری خدمات | |
| شاخ | امریکی فضائیہ |
| عہدہ | جرنیل |
| دستخط | |
| درستی - ترمیم | |
جان ڈینیئل ”ریزن“ کین (پیدائش: 10 اگست 1968ء) امریکی فضائیہ کے جنرل اور وینچر کیپیٹلسٹ ہیں جو اس وقت بائیسویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے منصب پر فائز ہیں۔ وہ 2021ء سے 2024ء تک سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے) میں عسکری امور کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
کین نے 1990ء میں ورجینیا ملٹری انسٹی ٹیوٹ سے گریجویشن کیا اور اسی کے فوراً بعد امریکی فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا، جہاں انھوں نے مختلف عہدوں خصوصاً ایف 16 پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 2025ء تک ان کے پاس 2،800 گھنٹوں سے زائد پرواز کا تجربہ تھا اور وہ عراق میں دو جنگی دورے مکمل کر چکے تھے۔ وہ 2016ء سے 2018ء تک جوائنٹ اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے اسسٹنٹ کمانڈنگ جنرل، 2018ء سے 2019ء تک آپریشن انہیرنٹ ریزولو کے اسپیشل آپریشنز ٹاسک فورس کے ڈپٹی کمانڈنگ جنرل اور 2019ء سے 2021ء تک آفیس اَنڈر سیکریٹری برائے دفاع (حصول و برقرار رکھنے) میں خصوصی رسائی والے پروگراموں کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ وہ 2024ء میں سبک دوش ہو گئے تھے۔
فروری 2025ء میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چارلس کیو۔ براؤن جونیئر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے عہدے سے برطرف کر کے کین کو ان کا جانشین نامزد کیا۔ اپریل میں سینیٹ نے ان کی نامزدگی کی توثیق کی۔ کین وہ پہلے چیئرمین ہیں جنھیں سبک دوشی کے بعد نامزد کیا گیا اور جنھوں نے چار ستارہ جنرل یا ایڈمرل کے طور پر پہلے کبھی خدمات انجام نہیں دی تھیں۔

