مندرجات کا رخ کریں

ڈیوڈ ارونگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ڈیوڈ ارونگ
(انگریزی میں: David Irving ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: David John Cawdell Irving ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 24 مارچ 1938ء (86 سال)[1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برینٹووڈ، ایسیکس   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش لندن   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت متحدہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی یونیورسٹی کالج لندن
امپیریل کالج لندن   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مضمون نگار ،  صحافی ،  مصنف ،  سوانح نگار ،  عوامی صحافی [4]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [5]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
الزام و سزا
جرم تجدید پسندان مرگ انبوہ   ویکی ڈیٹا پر (P1399) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ڈیوڈ جان کیوڈیل ارونگ (انگریزی: David Irving) (پیدائش: 24 مارچ 1938ء) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک مؤرخ ہیں جو دوسری جنگ عظیم کی عسکری تاریخ پر متعدد کتابوں کے مصنف ہیں اور یہودیوں کی نسل کشی یا ہولوکاسٹ کو جھٹلانے کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔

ہولوکاسٹ کے خلاف اپنے بیانات کے باعث ان کا جرمنی، آسٹریا، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں داخلہ ممنوع ہے۔ 20 فروری 2006ء کو آسٹریا کی ایک عدالت نے ہولوکاسٹ کو جھٹلانے پر انھیں تین برس قید کی سزا سنائی۔

20 دسمبر 2006ء کو عدالت نے کو اپیل پر انھیں رہا کرنے کا حکم دیا۔[6]

68 سالہ ارونگ کے مقدمے پر پوری دنیا میں آزادی اظہار کی حدوں کے حوالے سے بحث چھڑگئی۔ ان کا واقعہ خصوصا اس لیے بھی اہمیت کا حامل بن گیا کیونکہ ڈنمارک اور یورپ کے دیگر ممالک کے اخبارات کے جانب سے {حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے توہین آمیز خاکے شائع کیے جانے کے بعد دنیا بھر میں اس کے خلاف احتجاج جاری تھا جبکہ ان یورپی ممالک کا کہنا تھا کہ وہ آزادئ اظہار رائے کے قائل ہیں اس لیے ان اخبارات کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھاسکتے جبکہ انہی دنوں ڈیوڈ ارونگ کی گرفتاری اور انھیں تین سال کی سزا کی یورپ کی آزادئ اظہار رائے کی قلعی کھول دی۔

آسٹریا کی پولیس نے انھیں 1989ء میں جاری کردہ ایک وارنٹ کے تحت 11 نومبر 2005ء کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ دائیں بازو کے طالب علموں کے ایک گروہ کو لیکچر دینے جا رہے تھے۔

20 فروری 2006ء کو ان کے مقدمے کا آغاز ہوا جس میں انھیں تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔

بعد ازاں ان کی تین سال کی سزا کو ایک سال کرتے ہوئے دو سال کی سزا معطل کر دی گئی۔

آسٹریا میں یہ قانون 1992 میں بنا تھا اور اس کے تحت ہولوکاسٹ سے انکار کرنے کی سزا عمومی طور پر 10 سال قید ہے۔

کتابیں

[ترمیم]
  • The Destruction of Dresden
  • The Mare's Nest (1964)
  • The Virus House (1967)
  • The Destruction of Convoy PQ17 (1967)
  • Accident — The Death of General Sikorski (1967)
  • Breach of Security (1968)
  • The Rise and Fall of the Luftwaffe (1973), a biography of Erhard Milch
  • Hitler's War (1977), Hitler in wartime
  • The Trail of the Fox (1977), a biography of Erwin Rommel
  • The War Path (1978)
  • The War Between the Generals (1981)
  • Uprising! (1981)
  • The Secret Diaries of Hitler’s Doctor (1983)
  • The German Atomic Bomb: The History of Nuclear Research in Nazi Germany (1983)
  • War Between the Generals (1986)
  • Churchill's War (1987), Churchill in wartime
  • Destruction of Convoy PQ-17 (1968), reprint (1989)
  • Göring (1989), biography of Hermann Göring
  • Goebbels — Mastermind of the "Third Reich" (1996)
  • Hitler's War (1991), revised edition, incorporating The War Path
  • Nuremberg: The Last Battle (1996)
  • Churchill's War Volume II: Triumph in Adversity (1997)
  • Rommel: The Trail of the Fox, Wordsworth Military Library; Limited edition (1999)
  • Hitler's War and the War Path (2002)
  • Hess, the Missing Years (1987) Macmillan

نوٹ: ارونگ کی اکثر کتابیں ان کی ویب گاہ پر پی ڈی ایف فائل کی صورت میں مفت ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm0410257/ — اخذ شدہ بتاریخ: 16 اکتوبر 2015
  2. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6jm3dj8 — بنام: David Irving — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000010891 — بنام: David Irving — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. ربط: https://d-nb.info/gnd/119222094 — اجازت نامہ: CC0
  5. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/96532579
  6. بی بی سی اردو سروس

بیرونی روابط

[ترمیم]

ڈیوڈ ارونگ کی باضابطہ ویب گاہ