مندرجات کا رخ کریں

ڈی این اے میثائلیت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ڈی این اے میثائلیت (DNA methylation) ایک ایسا عمل ہے جس میں DNA کے قواعد (bases) پر میثائلیت (methylation) کا عمل واقع ہوجاتا ہے۔ ایسا ان قواعد پر ہوتا ہے کہ جہاں سائٹوسین (C) کے بعد گوانوسین (G) پایا جاتا ہو، اگر ایسے مقامات ڈی این اے کے طویل سالمے کے معزاز (promoter) پر گروہوں کی شکل میں ایک ساتھ قطار کی صورت میں پائے جاتے ہوں تو ان کے ليے ایک اصطلاح جزیرۂ سیپیجی (CpG island) استعمال کی جاتی ہے اور اس جگہ یعنی معزاز پر ہونے والی میثائلیت عموما ضررساں اور خطرناک ہوتی ہے (اس کی مزید تفصیل کيليے سرطان اور جزیرۂ سیپیجی کے صفحات مخصوص ہیں)۔ یعنی یوں کہ سکتے ہیں کہ وہ مقامات جہاں سیپیجی قریب قریب لگاتار واقع ہوں ان کو سیپیجی جزیرہ کہتے ہیں جبکہ وراثہ (gene) کے ان مقامات کا نکات کو جہاں کہ سیپیجی کی ایک ترتیب پائی جاتی ہو (خواہ وہ کسی سیپیجی جزیرے میں ہو یا علاحدہ کسی اور جگہ پر) تو اس کو سیپیجی موقع (CpG sites) کہا جاتا ہے۔ CpG میں آنے والا p دو قواعد کے مابین پائے جانے والے فاسفیٹ کو ظاہر کرتا ہے۔

میثائلیت اور بالاوراثیات

[ترمیم]

DNA میثائلیت کو ایک وراثوں یعنی جینز میں واقع ہونے والی ایک ایسی ترمیم کہا جاتا سکتا ہے کہ جو دنا یعنی DNA کے سالمے کی متوالیت میں بگاڑ یا کوئی طفرہ پیدا ہوئے بغیر وراثوں کے کام کو متاثر یا تبدیل کر سکتی ہے، ایسی تبدیلیوں کو وراثیات کی زبان میں بالاوراثیات (Epigenetics) کہا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]