ژوب وادی ریلوے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Zhob Valley Railway
ژوب وادی ریلوے
مجموعی جائزہ
حالتغیر فعال
ٹرمینلبوستان جنکشن ریلوے اسٹیشن
ژوب ریلوے اسٹیشن
آپریشن
افتتاح1929ء (1929ء)
بند1986 (1986)
مالکپاکستان ریلویز
آپریٹرپاکستان ریلویز
تکنیکی
لائن کی لمبائی298 کلومیٹر (185 میل)
ٹریک گیج762 ملی میٹر (2 فٹ 6 انچ)

ژوب ویلی ریلوے پاکستان میں کئی برانچ لائنوں میں سے ایک تھی، جسے پاکستان ریلویز چلاتی اور دیکھ بھال کرتی تھی۔ یہ لائن بوستان جنکشن سے شروع ہوتی تی اور ژوب پر ختم ہوتی تھی۔ اس ریلوے لائن کی کل لمبائی 298 کلومیٹر (185 میل) ہے جس میں 14 ریلوے اسٹیشن ہیں۔ مقابلے کے بعد، 762 ملی میٹر (2 فٹ 6 انچ) ریلوے لائن اس خطے کا سب سے طویل تنگ گیج نظام بن گیا۔

ریلوے اسٹیشنز[ترمیم]

اس لائن پر درج ذیل اسٹیشنز ہیں۔

تاریخ[ترمیم]

کوئٹہ کے شمال میں بوستان سے ژوب تک تقریبا 296 کلومیٹر لمبی یہ لائن صحیح سلامت ہوتی تو ریلوے کے عجائبات میں شمار ہوتی۔دنیا میں ڈھائی فٹ چوڑی (نیروگیج) یہ سب سے لمبی لائن تھی.

برصغیر کی تقسیم سے پہلے 499 اپ سہ پہر کو بوستان سے چلتی تھی اور رات بھر پہاڑوں، دریاؤں اور وادیوں کا سفر طے کرکے اگلی دوپہر سے ذرا پہلے فورٹ سنڈیمن پہنچتی تھی. پھر وہاں سے 500 ڈاؤن شام 5 بجے کے ذرا بعد روانہ ہوتی اور اگلی دوپہر بوستان پہنچتی. کبھی کبھی برفانی طوفان آجاتے تو گاڑی راستے میں پھنس جاتی اور ٹرین کا سارا پانی جم جاتا. جاڑوں میں ڈبے گرم رکھنے کا کوئی بندوبست نہیں تھا.۔

حوالہ جات[ترمیم]

پاکستان میں متروک اور ختم ریلوے لائنیں