مندرجات کا رخ کریں

کؤنوتوری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
H-II Transfer Vehicle
H-II Transfer Vehicle (HTV-1) approaching the ISS
Description
Role: Automated cargo spacecraft to resupply the بین الاقوامی خلائی مرکز
Crew: None
Dimensions
Height: ~9.8 m (including thrusters)[1]
Diameter: 4.4 m[1]
Spacecraft Mass: 10,500 kg[1]
Total Launch Payload: 6,000 kg[2] / 6,200 kg[3]
Pressurized Payload: 5,200 kg[2]
Unpressurized Payload: 1,500 kg[2]
Return Payload: None[4]
Mass at launch: 16.5 ton[2]
Pressurized Volume: 14 m3[5]
Performance
Endurance: Solo flight about 100 hours, stand-by more than a week, docked with the ISS about 30 days[1]
Apogee: 460 km[1]
Perigee: 350 km[1]
Inclination: 51.6 degrees[1]

کؤنوتوری (Kounotori) (جاپانی: こうのとり؛ لغوی معنی: مشرقی سارس (Oriental stork)؛ سفید سارس (white stork)) یا ایچ-II ٹرانسفر وہیکل (H-II Transfer Vehicle) جاپان نے ایک کارگو خلائی جہاز خلا میں بھیجا جو تقریبا 700 میٹر لمبے ایک آلے کی مدد سے زمین کے مدار میں موجود خلائی کچرے کا کچھ حصہ ہٹائے گا۔ یہ آلہ ایلمونیم اور سٹیل کے تاروں سے بنا ہوا ہے اور اس کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ یہ خلائی کوڑا کرکٹ کو مدار سے باہر کھینچ لائے گا۔ یہ جدید اور منفرد آلہ ایک مچھلیاں پکڑنے والے جال بنانے والی کمپنی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق راکٹوں کے خالی خول، مردہ سیٹیلائٹ، شیشے کے ٹکڑے اور پینٹ کے ذرات خلا میں تیر رہے ہیں، خلا میں موجود یہ کوڑا تقریباً ایک کروڑ ٹن وزنی ہے اور خلائی دور کے آغاز سے اب سے پھیل رہا ہے۔ سیٹلائٹ شکن تجربات سے پیدا ہونے والے کچرے نے صورت حال کو مزید خراب کر دیا ہے۔ ان میں سے بہت سی اشیا 28000 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے حرکت کر رہی ہیں اور زمین کے گرد گھومنے والی بہت ساری سیٹیلائٹس کا ان میں سے کسی چیز کے ساتھ ٹکرانے کا خطرہ ہے جو ہمارے انٹرنیٹ اور موبائل کے مواصلاتی نظام کے لیے اہم ہیں۔ خلا میں موجود یہ کوڑا تقریباً ایک کروڑ ٹن وزنی ہے اس خودکار کارگو خلائی جہاز کا نام سٹورک یا جاپانی زبان میں کونوٹوری ہے۔ شمالی بحرالکاہل میں قائم ٹنگاشیما خلائی مرکز سے بین الاقوامی خلائی مرکز بھیجا گیا ہے اور اس میں کوڑا جمع کرنے والے آلات بھی ہیں۔ محققین کا کہنا ہے چکنا، الیکٹرو ڈائنامک آلہ اس قدر توانائی خارج کرے گا کہ اشیا کا مدار تبدیل ہو جائے گا اور انھیں خلا میں مزید دھکیل گا جہاں وہ خود بخود جل کر بھسم ہوجائیں گی۔ بلوم برگ ویب سائٹ کے مطابق اس آلے کی تیاری میں 106 سالہ جاپان کی مچھلیوں کے جال بنانے والی کمپنی نٹوسیمو کو نے مدد کی ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج
  2. ^ ا ب پ ت Overview of the "KOUNOTORI". Japan Aerospace Exploration Agency. Retrieved 2011-01-18.
  3. 「こうのとり」(HTV)5号機の搭載物変更について (PDF)۔ 31 July 2015۔ 07 جنوری 2019 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2015 
  4. "JAXA H-II Transfer Vehicle (HTV)" (PDF)۔ NASA۔ 09 جنوری 2019 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2013 
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

بیرونی روابط

[ترمیم]