کائٹن
ظاہری ہیئت
کائٹن (انگریزی: Chiton) حیوانات کی قوم صدفیات (مولسکا) کی پولی پلیکوفورا (Polyplacophora) جماعت سے تعلق رکھنے والا ایک سمندری جانور ہے۔ اس کا خول عام طور پر شوخ رنگ کا اور آٹھ عدد بر پوش (Overlapping) کیلسی پلیٹوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ گھونگھے اور لمپٹ (Limpet) کی طرح اس کا بھی ایک عضلاتی پاؤں ہوتا ہے، جس کی مدد سے یہ ساحلوں پر پڑے ہوئے پتھروں سے چپکا رہتا ہے۔ یہ کائی کو پتھروں پر سے کھرچتا اور غذا کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ کائٹن پوری دنیا میں ساحلوں کے ساتھ ساتھ چٹانوں پر ملتے ہیں۔ زیادہ تر کائٹن 2.5 سے 5 سینٹی میٹر تک لمبے ہوتے ہیں مگر بحر الکاہل کے ساحل پر ملنے والی نوع کا قد کافی لمبا یعنی 30.5 سینٹی میٹر تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔