مندرجات کا رخ کریں

کاجل اگروال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کاجل اگروال
(انگریزی میں: Kajal Aggarwal)،(ہندی میں: काजल अग्रवाल ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 19 جون 1985ء (39 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
مادر علمی کشن چند چیلارام کالج   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فلم اداکارہ ،  ماڈل   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی ،  تمل ،  تیلگو ،  پنجابی ،  مراٹھی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کاجل اگروال (انگریزی: Kajal Aggarwal) ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہے۔[2]

19 جون 1985ء کو ممبئی میں پیدا ہونے والی کاجل اگروال کا تعلق پنجابی گھرانے سے ہے، کاجل نے ممبئی کے اسکول اور کالج سے تعلیم مکمل کی۔ اداکارہ نے ’’ ماس میڈیا ‘‘ میں گریجویشن کی۔ ان کا فلمی کیرئیر حادثاتی طور پر شروع ہوا تھا۔ وہ ماس میڈیا کی طلبہ تھیں کہ انٹرن شپ کے دوران ایک فوٹو شوٹ پر کام کرتے ہوئے ایک فوٹر گرافر نے انھیں ماڈلنگ کی ترغیب دی اور مختلف جگہوں پر ان کے پورٹ فولیو روانہ کر دئے۔ ان تصویروں کو دیکھ کر ساؤتھ انڈیا کے ایک بڑے ڈائریکٹر نے انھیں اپنی فلم کی پیشکش کر دی اور یوں وہ مزید تعلیم حاصل کرنے کی بجائے فلم نگری میں آپہنچیں۔[3]

کاجل اگر وال نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز تیلگو اور تامل فلموں سے کیا۔ لیکن اس سے پہلے ہی کاجل نے سال 2004 ء میں وہ ہندوستانی (ہندی) فلم ’’کیوں ہو گیا ناں۔‘‘میں معاون اداکارہ کے طور پر مختصر کردار نبھایا۔ اس فلم میں انھوں نے ایشوریہ رائے کی دوست کا کردار ادا کیا تھا لیکن اسی فلم میں انھوں نے اندازہ لگا لیا تھا کہ مہمان اداکارہ کی چھاپ لگ گئی تو کیریئر یہیں تک محدود ہو کر رہ جائے گا لہٰذا انھوں نے سائوتھ انڈین انڈسٹری کا رخ کیا۔ پہلی فلم کے تین سال بعد یعنی 2007ء میں ان کی پہلی تیلگو فلم لکشمی کلیانم ریلیز ہوئی۔ ہلکجس میں انھوں نے مرکزی کردار نبھایا۔ یہ فلم 2007 ء میں ریلیز کی گئی،اس فلم نے باکس آفس پر بہت اچھا بزنس کیا اور یوں کاجل کا بطور ہیروئن کیریئر شروع ہوا۔ اسی سال ان کی ایک اور فلم چندا ماما کامیابی سے ہمکنار ہوئی جس نے انھیں ٹاپ ہیروئنز میں شامل کر دیا۔ تھوڑے ہی عرصے میں کاجل سائوتھ انڈسٹری کی ایک ور سٹائل ہیروئن بن گئیں۔ انھوں نے دو درجن کے قریب سائوتھ انڈین فلموں میں بطور ہیروئن کام کیا جن میں زیادہ تر فلمیں کامیاب رہیں اور کاجل کو بہترین اداکارہ کے کئی ایوارڈز ملے۔ جنوبی ہند میں بنائی گئی تامل، کنڑ اور تیلگوزبانوں میں ان کی مشہور فلموں میں مگادھیرا، آریہ 2، ڈارلنگ، مسٹر پرفیکٹ، توپاکی ،برندھاونم ،بزنس مین ،ویرا، بادشاہ،، لکشمی کلیانم، چندا ماما، سروجا وغیرہ شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کاجل ان تنیوں زبانوں سے نابلد تھیں اور ایک پیور پنجابی فیملی سے تعلق رکھتی ہیں اس کے باوجود وہ علاقائی فلموں کا جانا پہچانہ نام ہیں او رکاجل ساؤتھ انڈین مشہور و معروف اداکارہوں کی فہرست میں شامل ہیں۔[4][5] کاجل اگروال کی بہن نیشا اگروال بھی ایک ایکٹریس ہیں۔

2010 ءاور2011 ء کاجل کے لیے بہت لکی ثابت ہوئے۔ ان دو سالوں میں ریلیز ہونے والی ان کی فلموں نے باکس آفس پر دھوم مچائے رکھی اور انھوں نے مسلسل اپنی کامیابیوں کے جشن منائے۔ 2011 ء میں کاجل اگروال نے بطور ہیروئن اپنی پہلی ہندی فلم سنگھم سے بالی وڈ میں اپنی پہچان بنائی اس فلم میں انھوں نے اجے دیوگن کے مقابل بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا اور انھیں بے پناہ پزیرائی ملی۔ فلم سنگھم سلمان خان کی فلم ریڈی کے ساتھ ریلیز ہوئی تھی اور ان دونوں فلموں میں کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ دونوں فلموں کی باکس آفس کولیکشن زبردست رہی اور حیرت انگیز طور دونوں فلمیں بالی ووڈ کے 100 کروڑ کلب میں شامل ہو گئیں۔ اس فلم میں کاجل کی عمدہ اداکاری کی وجہ سے انھیں بہترین نئی اداکارہ کے کئی ایوارڈز ملے۔ سنگھم کی کامیابی کے بعد کئی بالی ووڈ ڈائریکٹرز نے انھیں اپنی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی تاہم انھوں نے فوری طور پر کوئی فلم سائن نہیں کی۔ وہ دوبارہ سائوتھ چلی گئیں اور کچھ نئی فلموں کے علاوہ اپنی زیر تکمیل فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہو گئیں۔2012 ء میں ان کی پانچ سائوتھ انڈین فلمیں ریلیز ہوئیں جبکہ اس دوران انھوں نے اکشے کمار کے ساتھ ایک بالی ووڈ فلم اسپیشل چھبیسسائن کی۔ فلم اسپیشل 26 رواں سال کے آغاز میں ریلیز ہوئی جو باکس آفس پر سنگھم جیسی تو نہ ثابت ہو سکی تاہم پزیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ کاجل کو یہ انفرادیت حاصل ہے کہ سائوتھ کی دیگر اداکارائوں کی طرح انھوں نے بریک تھرو ملنے کے بعد دھڑا دھڑ فلمیں سائن کرنے کی بجائے معیاری کام کرنے کو ہی ترجیح دی۔ ہندی فلموں کے شائقین انھیں ایک بار پھر کسی بالی ووڈ فلم میں دیکھنے کے منتظر ہیں تاہم ان کی کسی ہندی فلم کے ریلیز ہونے کے ابھی امکانات نہیں۔ ان کی اس وقت سات سائوتھ انڈین فلمیں تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ کاجل اب بولی وڈ اور ساؤتھ فلم انڈسٹری ۔۔ دونوں جگہ کام میں مصروف ہیں ۔[6]

اعزازات

[ترمیم]

کاجل اگروال  کو 2009ء، 2010ء اور2011 ء کے دوران  تیلگو  اور ہندی فلم میں  کئی مرتبی بہترین پرفارمنس پر فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزدکیا گیا۔ 2010 اور 2013ء میں انھیں بہترین اداکارہ کا سینما ایوارڈ (ساؤتھ انڈین مووی ایوارڈ) دیا گیا ۔[5]

فلموگرافی

[ترمیم]
کلید
فلم ابھی زیر تکمیل ہے
سال فلم کردار زبان ساتھی فنکار ماخوذ از/ ری میک/ڈب ایوارڈ / تبصرہ
2004ء کیوں! ہو گیا نا دیویا کی دوست ہندی وویک اوبرائے، امیتابھ بچن، ایشوریہ رائے مختصر کردار
2007ء لکشمی کلیانم لکشمی تیلگو ننداموری کلیان رام، اجے، سیاجی شنڈے ہندی ڈب : میری سوگندھ
2007ء چنداماما مہالکشمی تیلگو نودیپ، سوا بالاجی، سندھو مینن کاجل کے لیے تیلگو آواز ڈبنگ اداکارہ چارمی کور نے کی
2008ء پؤروڈو (شہری) سمیوکھتا تیلگو سُمیت ،نصر، سُمن، برہمانندم ہندی ڈب : گرفتار
2008ء پالانی دیپتی تامل بھرت، خوشبو، برجو مینن ہندی ڈب : شکتی شالی شیوا
2008ء آٹادستہ سُنندا تیلگو نتن، جسودھا، رگھوورن ہندی ڈب :ڈیرنگ غنڈہ راج
2008ء سروجا پوجا تامل شیوا، ویبھو، پریم ایمرن، ایس پی بی چرن مختصر کردار
2008 ء بوممالتتام انیتا تامل نانا پاٹیکر، ارجن سرجا بالی وڈ ہنگامہ میں سینما کے نام سے درج ہے [7]
2009ء مودھی ولایادو ایشوری لکشمی رام تامل ونے رائے، سنتھنم، کالبھون مانی ماخوذ کوریائی فلم : 100ڈیز ود مسٹر ایروگینٹ
2009ء مگادھیرا یورانی متھراوندا دیوی

اندُو (اندرا )

تیلگو رام چرن، سری ہری، دیو گل، سُنیل ہندی ری میک : زیر تکمیل دوہرا کردار
نامزد-بہترین اداکارہ، فلم فیئر ایوارڈ - تیلگو
2009ء گنیش جسٹ گنیش دیویا تیلگو رام ہوتھینی، پونم کور، اشیش ودیارتھی، برہمانندم ہندی ڈب :شتریا، دا وارئیر
2009 ء آریہ 2 گیتانجلی تیلگو اللو ارجن، نودیپ، مکیش رشی، شردھا داس ہندی ڈب : آریہ ایک دیوانہ
2010ء اوم شانتی میکھنا تیلگو نودیپ، نکھل سدھارت، بندو مادھوی
2010ء ڈارلنگ نندنی تیلگو پربھاس، شردھا داس، مکیش رشی ہندی ڈب : سب سے بڑھ کر ہم نامزد-بہترین اداکارہ، فلم فیئر ایوارڈ - تیلگو
2010ء نان مہان اللا (میں فرشتہ نہیں) پریا سدھرسن تامل کارتھی، جے پرکاش، سوری
2010ء برندھاونم بھومی تیلگو این ٹی آر جونئیر، سامنتھا روتھ پربھو، پرکاش راج ہندی ڈب : سپر کھلاڑی بہترین اداکارہ، سنیما ایوارڈ - تیلگو
2011ء مسٹر پرفیکٹ پریا تیلگو پربھاس، تاپسی پنوں، پرکاش راج ہندی ڈب : نمبر 1 مسٹر پرفیکٹ نامزد-بہترین اداکارہ، فلم فیئر ایوارڈ - تیلگو
2011ء ویرا چِٹی تیلگو روی تیجا، تاپسی پنوں، پردیپ راوت ہندی ڈب : دی گریٹ ویرا
2011ء سنگھم کاویا بھوسلے ہندی اجے دیوگن، پرکاش راج، ماخوذ تامل : سنگھم (سوریا) نامزد- بہترین نیا چہرہ، فلم فیئر ایوارڈ
2011 ء دھادا (دہشت) ریا تیلگو ناگ چیتنیا، اعجاز خان، راہول دیو ہندی ڈب : دھادا
2012ء بزنس مین چترا تیلگو مہیش بابو، پرکاش راج، نصر (اداکار) ہندی ڈب : بزنس مین نمبر 1
2012ء ماٹٹران (ادل بدل) انجلی تامل سوریا، سچن کھیڈکر، تارا ہندی ڈب: نمبر1 جڑواں
2012ء توپاکی (پستول) نشا تامل وجے، ستھیان، ودھیوت جموال، ہندی ڈب: انڈین سولجر نیور آن ہالی ڈے

ہندی ری میک : ہالی ڈے (اکشے کمار)

بہترین اداکارہ، سنیما ایوارڈ -  تامل

بہترین اداکارہ، وجے ایوارڈ

بہترین اداکارہ ناقدین، سیما ایوارڈ -  تامل

بہترین اداکارہ تامل۔ کاسموپولیٹن پیپلز چوائس ایوارڈ

2012ء ساروچا سندھیا تیلگو روی تیجا، ریچا گنگوپادھیائے، جسودھا، ہندی ڈب: زبردست عاشق
2013ء نائیک مدھو تیلگو رام چرن، امالا پال، راہول دیو، برہمانندم، ہندی ڈب: ڈبل اٹیک
2013ء اسپیشل 26 پریا چوہان ہندی اکشے کمار ،انوپم کھیر ،موج باجپائی ،جمی شیرگل،
2013ء بادشاہ جانکی تیلگو این ٹی آر جونئیر، نودیپ، نصر (اداکار)، برہمانندم ہندی ڈب: بادشاہ
2013 ء آل ان آل ازاگو راجا چترا دیوی پریا تامل کارتھی، سنتھنم، نصر (اداکار)، کوٹلا شری نواس راؤ
2014ء جلا شانتی تامل وجے (اداکار) ،موہن لال، سمپت راج ہندی ڈب: پولیس والا غنڈہ 2
2014ء یواڈو دیپتی تیلگو رام چرن، اللو ارجن، شروتی ہاسن، ایمی جیکسن ، ہندی ڈب: بھیا مائی برادر/ ییوادو مختصر کردار
2014ء گوونددو انداری واڈیلے (گووند، سب کا ساتھی) ستیہ تیلگو رام چرن، پرکاش راج، شری کانت نامزد-بہترین اداکارہ، فلم فیئر ایوارڈ - تیلگو[8]
2015ء ٹیمپر شانوی تیلگو این ٹی آر جونئیر، پرکاش راج
2015ء ماری سری دیوی تامل دھنُش (اداکار)، وجے یاسوداس، روبو شنکر ہندی ڈب: راوڈی ہیرو
2015ء پایم پُلی سومیہ تامل وشال (اداکار)، سوری، مُرلی شرما
2016ء دو لفظوں کی کہانی ہندی رندیپ ہودا زیر تکمیل[9]
2015ء انجی اڈوپازاگی از خود تمل انوشکا شیٹی آریہ، سونل چوہان، پرکاش راج، برہمانندم،

ہنسیکا موٹوانی، تمنا بھاٹیہ، کاجل اگروال، ناگ ارجن،

مہمان کردار
2015ء سائز زیرو تیلگو
2016ء سردار گبر سنگھ تیلگو پون کلیان، علی (اداکار)، برہمانندم [10]
2016ء برہموتسوم (عظیم خوشی) تیلگو-تامل مہیش بابو، سامنتھا روتھ پربھوو، پرانيتا سبھاش، [11]
2016ء †کاویلائی وندم تامل جیوا، بوبی سمہا، زیر تکمیل[12]
2016ء †مرما منی تھان تامل زیر تکمیل[13]
2016ء موٹا سیوا کیٹا سیوا تامل زیر تکمیل[14]
2016ء جنتا گیراج آئٹم سانگ تیلگو این ٹی آر جونئیر، سامنتھا روتھ پربھو، نتھیا مینن، موہن لال زیر تکمیل ،
2017ء کھلاڑی نمبر 150 تیلگو چرن جیوی ری میک: تمل فلم کٹٹھی، وجے، سامنتھا روتھ پربھو زیر تکمیل
2017ء ویویگم تیلگو اجیت کمار، اكشرا ہاسن وویک اوبرائے زیر تکمیل

مزید دیکھیے

[ترمیم]

فہرست جنوبی بھارتی فلم اداکارائیں

بیرونی روابط

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. پرابک آئی ڈی: https://prabook.com/web/person-view.html?profileId=726458 — بنام: Kajal Aggarwal
  2. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Kajal Aggarwal" 
  3. سپرہٹ فلم ”سنگھم “ کی ہیروئن کاجل اگروال کو نئی فلم مل گئی
  4. UrduPoint Showbiz - Kajal Aggarwal - Biography and Profile, News, Movies, Scandals, Videos, Pictures and more
  5. ^ ا ب فلم’’ اسپیشل چابیز‘‘ کا ٹریلر ریلیز، کاجل اگروال اکشے کی ہیروئن بنیں گی - ایکسپریس اردو
  6. -باوجود-ساؤتھ-ان/ بالی ووڈ میں کامیابی کے باوجود ساؤتھ انڈین انڈسٹری کاجل اگروال کی ترجیح | Urdu Line[مردہ ربط]
  7. Cinema - Latest News, Videos, Photos - Bollywood Hungama
  8. "Nominations for the 62nd Britannia Filmfare Awards (South)"۔ Filmfare۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ Jun 3, 2015 
  9. "Randeep Hooda in Kuala Lumpur for 'Do Lafzon Ki Kahani' shoot"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ Mumbai: Indian Express Limited۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا۔ 15 June 2015۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جون 2015 
  10. "Kajal Aggarwal to star opposite Pawan Kalyan in 'Sardar'"۔ CNN IBN [مردہ ربط]
  11. "Kajal Aggarwal teams up with Mahesh Babu again" IndianExpress Retrieved 28 June 2015
  12. "Kajal Aggarwal replaces Keerthy Suresh in 'Kavalai Vendam'"۔ The New Indian Express۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ Aug 29, 2015 
  13. "Kajal, Priya to romance Vikram in his next"۔ Times of India۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ Mar 11, 2015 
  14. M Suganth۔ "Kajal in Lawrence's Motta Siva Ketta Siva"۔ The Times of India۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ Aug 4, 2015