کارال تہذیب
ظاہری ہیئت
کارال تہذیب (جسے کارال سوپے یا نورتے چیکو بھی کہا جاتا ہے) قبل از کولمبیائی دور کی ایک پیچیدہ تہذیب تھی جس میں تقریباً تیس اہم آبادیاتی مراکز شامل تھے۔ یہ مراکز موجودہ پیرو کے شمالی وسطی ساحلی علاقے، کارال خطے میں واقع تھے۔ یہ تہذیب چوتھی سے دوسرے ہزارے قبل مسیح کے درمیان پھلی پھولی اور پہلی شہری آبادی کا قیام عام طور پر 3500 قبل مسیح میں ہواری کانگا (Huaricanga) کے مقام پر فورٹالیزا کے علاقے میں قرار دیا جاتا ہے۔
3100 قبل مسیح کے بعد سے بڑے پیمانے پر انسانی بستیاں اور اجتماعی تعمیرات کے شواہد نمایاں طور پر ظاہر ہوتے ہیں۔ یہ تہذیب 1800 قبل مسیح کے لگ بھگ زوال کا شکار ہوئی۔ اکیسویں صدی عیسوی کے اوائل سے اسے امریکا کی قدیم ترین معلوم تہذیب اور دنیا کے ان چھ مقامات میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے جہاں تہذیب نے علاحدہ طور پر جنم لیا۔