مندرجات کا رخ کریں

پن کوا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(کارمورنٹ سے رجوع مکرر)

پن کوا / جل کاگ
زمانی حد: 24–0 ما Late Oligocene – موجود
Little pied cormorant
Microcarbo melanoleucos
سائنسی درجہ بندی e
اقلیم: حیوانات
قوم: حبلیات
جماعت: Aves
فصیلہ: Suliformes
خاندان: Phalacrocoracidae
Reichenbach, 1850
Type genus
Phalacrocorax
جنس

Microcarbo
Poikilocarbo
Urile
Phalacrocorax
Gulosus
Nannopterum
Leucocarbo

ہم نام
فہرست ..
  • Australocorax Lambrecht, 1931
  • Compsohalieus B. Brewer & Ridgway, 1884
  • Cormoranus Baillon, 1834
  • Dilophalieus Coues, 1903
  • Ecmeles Gistel, 1848
  • Euleucocarbo Voisin, 1973
  • Halietor Heine, 1860
  • Hydrocorax Vieillot, 1819 (non Brisson, 1760: preoccupied)
  • Hypoleucus Reichenbach, 1852
  • Miocorax Lambrecht, 1933
  • Nesocarbo Voisin, 1973
  • Notocarbo Siegel-Causey, 1988
  • Pallasicarbo Coues, 1903
  • Paracorax Lambrecht, 1933
  • Pliocarbo Tugarinov, 1940
  • Stictocarbo Bonaparte, 1855
  • Viguacarbo Coues, 1903
  • Anatocarbo
  • Nanocorax
    (see text)

پَن کَوّا[1] یا جل کوا / جل کاگ (Cormorant) درمیانی قد کا آبی پرندہ کا خاندان ہے جس میں تقریباً 40 انوع شامل ہے۔ یہ جاندار سمندر کے ساحل یا آبستان میں جھنڈ کی شکل میں پایا جاتا ہے۔ پن کوا ایک ماہی خور پنچھی ہے جسے انسان دوست پرندہ بھی کہتے ہیں کیونکہ مچھیروں کی مدد کرنے میں اس کو تربیت دی جا سکتی ہے۔ یہ پرندے سارے دنیا میں پائے جاتے ہے سوائے وسط بحر الکاہل کے کوئی جزائر۔

وہ مچھلی کے شکار میں ماہر ہے۔ اُس کی غذا صرف مچّہی اور آبی سانپ پر ہی مشتمل ہوتی ہے۔ جل کاگ اُفقی سطح سے پانی میں غوطہ لگا کر مچھلی کے پیچھے تیرتا ہے۔ چند انوع 45 فٹ گہرائی تک غوطہ لگا سکتے ہیں۔

اِس پرندہ کا وزن عموماً 4 کیلو کے درمیان ہوتا ہے اور اس کے پروں (پنکھ) کا پھیلاؤ 45 تا 100 سنٹی میٹر کے درمیان ہوتا ہے۔ بیشتر جل کوّوں کے پنکھ سیاہ ہوتے ہے جبکہ ان کی لمبی، سخت چونچ خم دار اور مائل زرد رنگ ہوتی ہے۔ اُس کے دونوں ٹانگیں جسم کے پچھلی جانب ہوتی ہیں جبکہ اُنگلیاں (4) آپس میں ایک جھلی سے مربوط ہوتی ہیں۔ ان کے پیر بطخ کے پیروں کے مماثل ہوتے ہیں۔ اس لیے وہ ان پیروں سے بہ آسانی تیر سکتا ہے اور بنا مشکل سے ڈبکی لگا سکتا ہے۔

جہاں ان کے پشت اور پنکھوں کے پر سیاہ ہوتے ہیں وہیں ان کا نچلا حصہ سفید پروں سے ڈھکا رہتا ہے۔ بطخ کے مانند دم ہوتی ہے جب یہ پرندے مچھلی کا شکار کرتے ہیں تب وہ ساحل پر چلے آتے ہیں تا کہ دھوپ میں پنکھ خشک کر سکیں۔ جل کوّا پرندوں میں ایک خاص قسم کے غدود ’’ہرین‘‘ پایا جاتا ہے جس کے اخراج سے ان کے پنکھ‘ پانی میں تر نہیں ہوتے۔ یہ غدود آب روک (واٹر پروف) کا کام کرتے ہیں۔ یہ پرندہ ساحل کے قریب درختوں، چٹانوں کی جھاڑیوں پر گھونسلے بناتے ہیں جہاں وہ انڈے دیتے ہیں۔ ان کے انڈوں کا رنگ سفید بہ مائل نیلا ہوتا ہے۔

دنیا کے چند علاقوں میں، بالخُصوص چین، جاپان اور ویت نام میں، مچھیروں اس پرندے کو پالتے ہے اور اس کی مچھلی شکاری کا ہنر کا استعمال کرتے ہیں۔ ماہی گیر افراد اپنے پالتو جل کاگ کے گلے میں ایک خول پہنا دیتے ہیں تا کہ وہ مچھلیوں کو کھا نہ سکے۔ خول پہنانے کے بعد جل کوّا مچھلیاں کھا نہیں سکتا۔ جب وہ مچھلی کو اپنی چونچ میں پکڑ لیتا ہے تب مچھیرے مچھلی کو ہڑپ لیتے ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ڈاکٹر عبد الرقیب (1990)۔ آئینۂ پورنیہ۔ ج 1۔ ص 35۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-03-19