کاروباری موقع

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کاروباری موقع (انگریزی: Business opportunity) یا جسے بہ طور جمع کاروباری مواقع بھی کہا جاتا ہے، مصنوعات، خدمات یا آلات کی فروخت یا اس کے پٹے پر فراہمی سے تعلق رکھتی ہے۔ کسی کاروبار کا لائسنس یافتہ یا فروخت کنندہ عمومًا یہ اعلان کرتا ہے کہ وہ خریدار کو مناسب مقام کے حصول میں مدد کرے گا یا خریدار- لائسنس یافتہ کو مصنوعات فراہم کرے گا۔ یہ ایک آزاد کاروبار کی فروخت سے مختلف ہے، جس میں فروخت کنندے کو کسی سلسلہ وار تال میل کی ضرورت نہیں پڑتی۔

مثالیں[ترمیم]

کئی افریقی ممالک نے دیگر ملکوں کے تاجروں کے لیے اپنے ملک میں کاروبار کے دروازے کھول رکھے تھے۔ اس کی وجہ سے کئی بھارتی کمپنیاں یہاں کاروبار بڑھانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ کاشت کاری کے شعبے میں تقریبًا 70 کمپنیاں داخل ہو چکی ہیں۔ جن ممالک میں 2010ء تک مواقع کھل چکے تھے، ان میں ایتھوپیا، مالاوی، یوگانڈا، لائبیریا، گھانا، کانگو اور روانڈا شامل ہیں۔ بھارت کے ٹاٹا گروپ کو یوگانڈا میں ابتدائی کاشت کاری منصوبے پر کام کرنے کے لیے زمین پٹے پر دی گئی۔کریم بیل آئس کریم ساز کمپنی آر جے کارپوریشن کو اسی طرح 50 ایکڑ ماڈل ڈیری فارم کی زمین پٹے پر دی گئی۔ ان میں آخر الذکر یوگانڈا اور کینیا کے ڈیری مصنوعات کے شعبے میں پہلے سے فعال ہے۔ آدتیا برلا گروپ کے ماتحت جے شری ٹی اینڈ انڈسٹریز نے روانڈا میں دو اور یوگانڈا میں ایک چائے کے باغ کو حاصل کیا۔ اس طرح سے مختلف ممالک اور بازاروں میں کاروباری مواقع ہو سکتے ہیں۔ یہ مواقع سرکاری طور پر نجی طور پر فراہم ہو سکتے ہیں اور باہمی منفعت کے اصول پر فراہم کیے جاتے ہیں اور زیر عمل لائے جاتے ہیں۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]