کارپوریشن جس نے دنیا بدل دی
کارپوریشن جس نے دنیا بدل دی (The Corporation that changed the world) انگریزی زبان میں لکھی جانے والی ایک کتاب ہے جس کے مصنف نِک رابِنْسَن ہیں۔ یہ کتاب 2006ء میں چھپی تھی۔ اس میں ایسٹ انڈیا کمپنی کی تاریخ اور اس کی سازشوں کا تجزیہ درج ہے۔
اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ 1600ء میں بننے والی اس تجارتی کمپنی نے آج کے دور کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ڈیزائننگ میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ مسالوں کی تجارت کے لیے بنی اس کمپنی کا اختتام سلطنت ہند کی حکمرانی پر ہوا۔ اس دوران اس کمپنی نے اپنی ہم عصر کمپنیوں کو بے پناہ تشدد، بدعنوانی اور سٹہ بازی سے حیران کر دیا۔ مصنف نے اس کتاب میں قحط، جنگ، اسٹاک بازاروں کا ڈوبنا اور اعلیٰ افسران کی باہمی چپقلشوں کا بھی ذکر کیا ہے۔ مصنف کے خیال میں اس کمپنی کی تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ آج کی عالمی تجارت کا احتساب کتنا ضروری ہے۔
مصنف ایسٹ انڈیا کمپنی کو آج کے دور کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ماں قرار دیتا ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]بیرونی ربط
[ترمیم]- کتاب پر تبصرہ
- غیبی سازشآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ thedivineconspiracy.org (Error: unknown archive URL)