کار اندازی
کار اندازی (انگریزی: Entrepreneurship) سے مراد مصنوعات یا خدمات فراہم کرنے کے لیے مواقع کی نشان دہی کر کے انھیں تجارتی شکل دینے کے ذریعے معاشی قدر پیدا کرنا یا حاصل کرنا ہے۔ یہ ایسا عمل ہے جس میں عموماً کسی کاروباری ادارے کو قائم کرنے اور اسے ترقی دینے کے لیے خاصی جدت، پہل اور خطرہ مول لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔[1][2]
کار انداز (انگریزی: entrepreneur) سے مراد ایسا فرد ہے جو ایک یا ایک سے زیادہ کاروبار قائم کرتا ہے یا ان میں سرمایہ کاری کرتا ہے جبکہ زیادہ تر خطرات خود برداشت کرتا اور زیادہ تر منافع سے بھی خود مستفید ہوتا ہے۔[3] کسی باضابطہ کاروبار کے قیام کا عمل نیز منافع کمانے کے دیگر غیر روایتی طریقے کاراندازی میں شمار ہوتے ہیں۔ کارانداز کو عموماً ایک جدت کار اور نئے خیالات، مصنوعات، خدمات اور کاروباری طریقۂ کار کے ماخذ کے طور پر دیکھا جاتا ہے؛ تاہم کار اندازی کی بنیادی توجہ منافع کے حصول پر رہتی ہے۔
کاراندازی کی محدود تر تعریفوں میں نئے کاروبار کی منصوبہ بندی، آغاز اور اسے چلانے کا عمل شامل ہے، جو اکثر چھوٹے کاروبار سے مشابہ ہوتا ہے۔ بزنس ڈکشنری کے مطابق اسے ”کسی کاروباری منصوبے کو اس کے خطرات سمیت تیار کرنے، منظم کرنے اور چلانے کی صلاحیت اور آمادگی کے ذریعے منافع کمانے“ سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے۔[4] ایسے کاروبار قائم کرنے والے افراد کو عموماً کار انداز کہا جاتا ہے۔[5][6][تصدیق کے لیے اقتباس درکار]
معاشیات کے میدان میں کار انداز کی اصطلاح ایسے فرد یا ادارے کے لیے استعمال ہوتی ہے جو ایجادات یا ٹیکنالوجی کو مصنوعات اور خدمات میں ڈھالنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔[7] اس مفہوم میں کاراندازی میں قائم شدہ کاروباری اداروں اور نئے قائم ہونے والے کاروباری اداروں، دونوں کی سرگرمیاں شامل ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "entrepreneurship". dictionary.cambridge.org (بزبان انگریزی). 17 Dec 2025. Retrieved 2025-12-24.
- ↑ hc (4 Jun 2024). "What is Entrepreneurship and What is an Entrepreneur? | HCU". hc.edu (بزبان امریکی انگریزی). Retrieved 2026-07-12.
At its core, entrepreneurship is the process of creating, developing, and managing a new business venture with the goal of making a profit. It involves identifying a need or opportunity in the market, developing a product or service to address that need, and building a sustainable business around it.
- ↑ Adam Hayes. Michael Rosenston; David Kindness (eds.). "Entrepreneur: What It Means to Be One and How to Get Started". Investopedia (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2025-12-12. Retrieved 2025-10-07.
Definition[:] An entrepreneur is someone who starts and runs a business or startup, using their own ideas, time, and resources, taking on financial risk to bring products or services to market and earn a profit.
- ↑ "What is entrepreneurship? definition and meaning" (بزبان انگریزی). Business Dictionary. Archived from the original on 2018-11-16. Retrieved 2016-01-21.
- ↑ AK Yetisen; LR Bob Volpatti; AF Coskun; S Cho; E Kamrani; H Butt; A Khademhosseini; SH Yun (2015). "Entrepreneurship". Lab Chip (بزبان انگریزی). 15 (18): 3638–3660. DOI:10.1039/c5lc00577a. ISSN:1473-0189. PMID:26245815.
- ↑ Riitta Katila; Eric L. Chen; Henning Piezunka (7 Jun 2012). "All the right moves: How entrepreneurial firms compete effectively" (PDF). Strategic Entrepreneurship JNL (بزبان انگریزی). 6 (2): 116–132. DOI:10.1002/sej.1130. Retrieved 2017-05-18.
- ↑ David B. Audretsch; Barry Bozeman; Kathryn L. Combs; Maryann Feldman; Albert N. Link; Donald S. Siegel; Paula Stephan; Gregory Tassey; Charles Wessner (2002). "The Economics of Science and Technology". The Journal of Technology Transfer (بزبان انگریزی). 27 (2): 157. DOI:10.1023/A:1014382532639. S2CID:143820412.