مندرجات کا رخ کریں

کام سے وقفہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کام کے دوران ایک کافی کا وقفہ

کام سے وقفہ (انگریزی: Break) دراصل طویل عرصے کے بیچ کچھ وقت ملازمین کے آرام یا کھانے پینے کے لیے وقت نکالنا یا دو ملازموں کی باہمی گفتگو کے لیے سرکاری طور پر دی جانے والے وقت کی چھوٹ ہے۔

آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق دوران ملازمت کام کرتے ہوئے دماغ کو پانچ منٹ کا وقفہ دینا ضروری ہے کیونکہ اس عمل سے کارکردگی نمایاں بہتری سامنے آتی ہے۔ یونیورسٹی آف سِڈنی میں کیے جانے والے تجربے میں 72 طلبہ و طالبات نے خود سے ایک سبق پڑھا اور دو ذہنی طور پر انتہائی تھکا دینے والے ٹیسٹ دیے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ کام کے درمیان دماغ کو پانچ منٹ کا وقفہ دینے سے کارکردگی اور بارآوری میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ ہو سکتا ہے۔[1]

جب کہ چائے یا کھانے پینے کے لیے دفاتر اور صنعتوؒ میں زیادہ وقفے کی گنجائش دی جاتی ہے۔


حوالہ جات

[ترمیم]