کانگ یووئی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
کانگ یووئی
Kangnanhai.jpg 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (چینی میں: 康有為 خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیدائشی نام (P1477) ویکی ڈیٹا پر
پیدائش 19 مارچ 1858[1][2][3]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
نان ہائی[4]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات 31 مارچ 1927 (69 سال)[1][3]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
چنگڈاؤ[5]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
مدفن مقبرہ کانگ یووئی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام دفن (P119) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of the Republic of China.svg جمہوریہ چین (1 جنوری 1912–31 مارچ 1927)
Flag of China (1862–1889).svg چنگ سلطنت (19 مارچ 1858–31 دسمبر 1911)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
مذہب کنفیوشس مت
جماعت کومنتانگ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں سیاسی جماعت کی رکنیت (P102) ویکی ڈیٹا پر
اولاد کانگ تونگبی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں اولاد (P40) ویکی ڈیٹا پر
بہن/بھائی
کانگ یوپو  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں بہن/بھائی (P3373) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
تعلیمی اسناد جِن شی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیمی اسناد (P512) ویکی ڈیٹا پر
ڈاکٹری طلبہ لیانگ چی چاؤ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں ڈاکٹورل شاگرد (P185) ویکی ڈیٹا پر
تلمیذ خاص لیانگ چی چاؤ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شاگرد (P802) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ فلسفی[6]،  صحافی،  مصنف،  سیاست دان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
شعبۂ عمل فلسفہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شعبۂ عمل (P101) ویکی ڈیٹا پر

کانگ یووئی (اصل نام کانگ زوئی) چینی محقق، 1898ء کی تحریک اصلاح کے اہم رہنما اور جدید چین کی عقلی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھنے والے تھے۔ سلطنت کے آخری برسوں اور جمہوریہ کے ابتدائی برسوں کے دوران میں انہوں نے ”اخلاقی انحطاط“ اور بلا امتیاز مغربیت کے خلاف نسخے کے طور پر کنفیوشس مت کو فروغ دینا چاہا۔[7]

کانگ کا تعلق صوبہ گوانگ دونگ میں ضلع نان ہائی کے پڑھے لکھے امیر گھرانے سے تھا۔ استاد نے اس کے ذہن میں سماجی خدمت کا کنفیوشسی تصور بھر دیا اور بدھ مت کے مطالعے نے اس میں جذبہ ہمدردی ابھارا۔ اس نے روایت، نو کنفیوشسی استبدادیت اور سول سروس امتحانی نظام کے تقاضوں کے خلاف بغاوت کی۔ بیرونی دنیا کے متعلق پڑھنے کے باعث وہ مغربی تہذیب کے معترف بن گئے۔ 1880ء کی دہائی میں انہوں نے اپنے کچھ بنیادی تصورات تشکیل دینا شروع کیے: تاریخی ترقی، سماجی برابری، عالمی حکومت اور کائنات کی فطرت کے متعلق نظریات۔[7]

سماجی اصلاح کے میدان میں کانگ نے پہلی کاوش 1883ء میں کی جب اس نے اپنے گاؤں میں عورتوں کے پاؤں باندھنے کی رسم ختم کرنی چاہی۔ چِنگ سلطنت (1644ء–1911ء/12ء) کے انحطاط نے کانگ اور دیگر متفکر چینیوں کو بنیادی اصلاحات کا مطالبہ کرنے پر مائل کیا۔ چین کی نجات کے لیے 1888ء میں دربار کو پیش کیے گئے اپنے منصوبے کو نظر انداز کیے جانے کے بعد کانگ پڑھے لکھے طبقے کو اپنا ہم خیال بنانے کے کام میں لگ گیا۔ 1890ء میں اس نے نئی تعلیم دینے کی خاطر گوانگ زو (کینٹن) میں ایک اسکول کھولا اور اپنے طلبہ کی مدد سے ”جعلی صحائف“ (1891ء) لکھی جو دکھاتی ہے کہ ریاست کے لیے مقدس حیثیت اختیار کرلینی والی کنفیوشسی مقدس کتب میں ہان دور (206 ق م–220ء) میں تحریف کی گئی۔ کانگ نے اپنی دوسری تصنیف ”کنفیوشس بطور مصلح“ (1897ء) میں اس یقین کا اعادہ کیا کہ کنفیوشس معاصر مسائل میں دلچسپی رکھتے تھے کہ انہوں نے تبدیلی کی بات کی اور یہ کہ نوع انسانی کی ترقی ناگزیر ہے۔ کنفیوشسی تعلیمات پر اُن کی تفسیر اور قدیم کتب پر تحقیقات نے بعد جدید مغربی دنیا کو چین کے شاندار فکری ماضی پر غور و خوص کرنے کی تحریک دلائی۔[7]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب جی این ڈی- آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/118559761 — اخذ شدہ بتاریخ: 16 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: CC0
  2. دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Kang-Youwei — بنام: Kang Youwei — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
  3. ^ ا ب InPhO ID: https://www.inphoproject.org/3344 — بنام: Kang Youwei — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. فصل: 15 — مصنف: Immanuel C.Y. Hsü — عنوان : The Rise of Modern China — اشاعت ششم — صفحہ: 361 — ناشر: اوکسفرڈ یونیورسٹی پریسISBN 978-0-19-512504-7
  5. اجازت نامہ: CC0
  6. اجازت نامہ: CC0
  7. ^ ا ب پ "Kang Youwei | Chinese scholar"۔ انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا۔