کاٹل
کاٹل سوریا ونشی راجپوت قوم کی ایک شاخ ہے ۔
تعارف
[ترمیم]کاٹل قوم ہندوستان اور پاکستان میں موجود پنجاب کے علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ اس قبیلے کے 360 گاؤں آباد ہیں، جن میں سے 100 کے قریب ضلع نارووال اور گرداس پور میں پائے جاتے ہیں۔ اور جموں میں ان کی یاددہانیاں موجود ہیں۔ یہ اپنے آپ کو سوریا ونشی ظاہر کرتے ہیں۔ یہ لوگ کھوکھروں سے شادی نہیں کرتے ۔
گورداسپور میں آباد ہیں۔ ان کے ایک راجا نے جموں میں ایک قلعہ منگلا آباد کیا اور وہاں ایک شہر خیر پور بسایا تھا۔ ان کی اولادیں کھوکھر کہلاتی ہیں۔ یہ سورج بنسی اور باوا ساہی کی نسل سے ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ یہ مہاجنوں، کپوروں، اسواروں، چماروں، بٹوالوں اور دومنوں کو اپنی شاخیں سمجھتے ہیں۔ اونگ زیب کے زمانے میں انھوں نے اسلام قبول کیا تھا۔
مذاہب
[ترمیم]مغل شہنشاہ اورنگزیب کے دور میں کاٹل، راؤ، بلیل، مال، نہالہ ذات کے لوگ اسلام میں منتقل ہو گئے۔ اور تحصیل شکرگڑھ کے کاٹل مسلمان ہیں مگر جموں اور ہندوستان کے کاٹل ہندو ہیں۔
مختلف روایات کاٹلوں کے بارے میں
[ترمیم]1- روایت میں ہے کہ راجا تیڑو، کرن، سومپال، برشپت، اویگیدھیتا، دیدھدتا، مہنہتا، بیس پال، رتن پال، اٹر، راجا ساہسرانو، راجا سنتیل، راجہ کیرٹ، راجا کوڑ، راجا چت، راجا گورا، راجا بھرت، راجا بل، راجا شیکھا اور اس کا بیٹا راجا جیسرتھ۔ انھیں خیری پور سے غزنہ کے محمد نے نکال کر جمو میں منگلہ دیوی کے مقام پر بسایا۔ ان میں سے ایک راجہ کیرٹ کی اولاد ضلع سامبا گاؤں کے قریب جنگل میں ڈکیتی کرنے لگی۔ انھوں نے ضلع سامبا گاؤں کی ایک لڑکی کو اغواء کر لیا۔ اس لڑکی کے بھائیوں نے انھیں تحصیل شکرگڑھ کی بہت بڑے رقبے پر پھیلی ہوئی زمین دے دی۔ انھوں نے اس جگہ پر بسیرا کیا اور اس جگہ کو کاٹل کا نام دیا ا ن کی نسلوں کو آج کل کاٹل کہا جاتا ہے۔
2- روایت میں ہے کہ مغلوں کے دور میں راجپوتوں کا ایک راجا تھا جسے مغلوں سے شکست ہوئی تو مغلوں نے انھیں ان کے علاقے سے نکال کر جموں کے علاقے میں بسایا۔ اور ان دنوں شکرگڑھ اور جموں کے درمیان ایک جنگل ہوا کرتا تھا۔ اس راجا کو کہا گیا کہ صبح سے لے کر شام تک تم اس جنگل کے جتنے علاقے کو تہ کر لو گے اتنا علاقہ تمھارے حوالے کر دیا جائیگا۔ اس راجا نے ایسا ہی کیا اور جو علاقہ بھی حاصل کیا اس کا نام کاٹل رکھ دیا جو پنجابی زبان کے لفظ کٹلی جس کے معنی بیابان علاقہ کے ہیں رکھ دیا۔ آج کل اس راجا کی نسلوں جو اس علاقے میں بستی ہیں کاٹل کے نام سے پکارا جاتا ہے ۔