کتاب البلہان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
کتاب البلہان
Kitab al-Bulhan - Book of Wonders.jpg 

اصل زبان عربی[1]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں کام یا نام کی زبان (P407) ویکی ڈیٹا پر
موضوع فلکیات،  نجوم  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مرکزی موضوع (P921) ویکی ڈیٹا پر
ویب سائٹ
دائرۃ البروج میں واقع سرطان (برج) کی مصورانہ تصویر– 1390ء

کتاب البلہان یا کتاب العجائب (انگریزی: Book of Wonders) عبد الحسن الاصفہانی کی تصنیف ہے جس میں علم فلکیات کے حوالے سے تفصیل اور نقشے دیے گئے ہیں۔

تاریخ[ترمیم]

ماہر فلکیات عبد الحسن اصفہانی نے یہ کتاب 792ھ/ 1390ء میں مکمل کی۔ کتاب کا مخطوطہ عربی زبان میں ہے اور ابھی تک مخطوطہ کی شکل میں موجود ہے اور شائع نہیں ہو سکی ہے۔ کتاب کا مواد فلکیات، علم نجوم اور مستقبل کی پیشگوئیوں کے استخراجات پر مبنی ہے۔ کتاب میں ماضی کی عالمی تاریخ کے کچھ واقعات کی مصوری بھی دکھائی گئی ہے جن کو علم نجوم کے اثرات اور معیارات کے ذریعہ بیان کیا گیا ہے۔ ماضی کے کچھ واقعات میں اسکندریہ کا روشن مینار کی تباہی، یاجوج اور ماجوج کا قصہ، رومی شہنشاہ تیبیریس کے حمام خانوں میں بھوت کے اثرات، چینی نجوم میں اژدہا کے اثرات بھی بیان کیے گئے ہیں۔[2] یہ مخطوطہ اب کتب خانہ بوڈلین میں عدد نمبر 133 کے تحت موجود ہے۔[3]

نگارخانہ[ترمیم]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]