کتاب اللمع

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کتاب اللمع تصوف کی مشہور زمانہ معتبر و مستند کتاب ہے پورا نام کتاب اللمع فی التصوف ہے

مصنف[ترمیم]

کتاب اللمع کے مصنف ابو نصر عبد اللہ بن علی السراج الطوسی ہیں ان کا انتقال 388ھ میں ہوا

تفصیل[ترمیم]

کتاب کی زبان عربی ہے اور یہ چند ابواب پر مشتمل ہے۔ کتاب اللمع تصوف کی قدیم ترین کتاب ہے اور چوتھی صدی ہجری کے وسط کی تصنیف ہے۔ تصوف کی حقیقت مقام عرفا و صوفیہ عارفوں اور صوفیوں کی اہمیت سالک طریقت کے مقامات عرفاء کے اقوال مقالات صوفیہ کرام کا اثبات قرآن و حدیث سے مشائخ کے مناقب اور احوال صوفیہ کی تشریح کرامات و خوارق عادات صوفی کا ثبوت، مصطلحات صوفی کی تشریح، شطحيات صوفیہ کی توجیہ وتصریح پر مقالات مشتمل ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً دو سو صوفیاءکرام کا تذکرہ ہے جو قرون اول سے تعلق رکھتے ہیں، ضمنا بہت سے تاریخی واقعات پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ توحید الہى اتباع سنت اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کی پیروی پر خاص زور دیا ہے۔ یہ گراں مایہ کتاب انیسویں صدی عیسوی تک نایاب تھی متقدمین حضرات صوفیہ کے یہاں اس کے حوالے ضرور ملتے تھے بیسویں صدی عیسوی کے عظیم مستشرق پروفیسرنکلس کی تلاش اور کاوش سے یہ کتاب ان کے بیش قیمت مقدمہ کے ساتھ 1914ء میں شائع ہوئی۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. کتاب اللمع اسلامک بک فاؤنڈیشچ لاہور