کتاب دل و دنیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
کتاب دل و دنیا
مصنفافتخار عارف
ملکFlag of Pakistan.svg پاکستان
زباناردو
موضوعشاعری
صنفشاعری
ناشرمکتبہ دانیال، کراچی
تاریخ اشاعت
مارچ 2009ء
طرز طباعتمطبوعہ (مجلد)
صفحات756

کتابِ دل و دنیا، پاکستان کے مشہور و معروف شاعر افتخار عارف کی شاعری کی کلیات ہے۔ افتخار عارف نہ تو ذود گو ہیں اور نہ انھیں ہمہ وقت زیرِ طباعت رہنے کا ہوکا ہے۔ گزشتہ چار عشروں کے دوران اُن کے صرف چار مجموعے منظرِ عام پر آئے ہیں یعنی: مہر دو نیم، حرفِ باریاب، شہرِ علم کے دروازے پر اور جہانِ معلوم۔ انہیں چار مجموعوں پر مشتمل یہ کتاب ہے۔

کتاب میں افتخار عارف اور ان کی شاعری پر فیض احمد فیض، ممتاز مفتی، مشتاق احمد یوسفی، اختر الایمان، سلیم احمد، علی سردار جعفری، کیفی اعظمی، مُشفق خواجہ، گوپی چند نارنگ، ابوالخیر کشفی، فتح محمد ملک اور این میری شمل جیسے جّید بزرگ نے کلمات لکھے ہیں۔