کتاب سلاطین اول

کتابِ سلاطین اوّل (عبرانی: ספר מלכים) عبرانی بائبل اور عہدِ قدیم (Old Testament) کی ایک اہم تاریخی کتاب ہے۔ یہ کتاب بنیادی طور پر اسرائیل کے بادشاہوں کی تاریخ کو بیان کرتی ہے اور حضرت سلیمان علیہ السلام کے دورِ حکومت سے لے کر مملکتِ اسرائیل اور مملکتِ یہوداہ کی تقسیم اور سقوط تک کے واقعات کو پیش کرتی ہے۔
اہم مندرجات
[ترمیم]1. حضرت داؤدؑ کی وفات اور سلیمانؑ کی بادشاہت > "اور داؤد اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اُسے داؤد کے شہر میں دفن کیا گیا۔ اور سلیمان اُس کے بیٹے نے اُس کی جگہ سلطنت کی۔" (کتابِ ملوک اوّل 2:10-12)
2. سلیمان کا ہیکل کی تعمیر > "تب سلیمان نے خُداوند کے لیے ہیکل بنانے کا ارادہ کیا۔" (کتابِ ملوک اوّل 5:5) "اور ہیکل کے اندر خُداوند کا عہد کا صندوق رکھا گیا۔" (کتابِ ملوک اوّل 8:6)
3. بادشاہوں کے اعمال اور قوم کی گمراہی > "اور یربعام نے بُت پرستی سے قوم کو گمراہ کیا اور خُداوند کے غضب کو دعوت دی۔" (کتابِ ملوک اوّل 14:9-10)
4. نبی الیاسؑ کی سرگرمیاں > "اور ایلیاہ تشبی نبی نے اخیاب سے کہا،... خُداوند کے حکم کے بغیر اِن برسوں میں نہ اوس پڑے گی نہ بارش ہو گی۔" (کتابِ ملوک اوّل 17:1)[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "کتابِ ملوک اول"۔ کتابِ مقدس (عہدِ قدیم) [The Holy Bible (Old Testament)]۔ لاہور: پاکستان بائبل سوسائٹی۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-06-01۔
اور بنی اسرائیل نے اَرامیوں کو مارا اور ایک ہی دن میں ان میں سے ایک لاکھ پیادے قتل کیے۔