کتھیر (اداکار)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
کتھیر
معلومات شخصیت
پیدائش 21 ستمبر 1992ء (عمر 26 سال)
زوجہ سنجنا (شادی: 2018)[1]
عملی زندگی
پیشہ فلمی اداکار
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) ویکی ڈیٹا پر

کتھیر ایک بھارتی فلم اداکار ہیں، جو تمل فلموں میں نظر آتے ہیں۔ آپ کو اپنے فنی سفر کی پہلی کامیابی فلم مدھا یانئی کوٹم (2013ء) میں مرکزی کردار نبھاتے ہوئے ملی،[2] اس کے علاوہ آپ نے کرومی (2015ء)، وکرم ویدھا (2017ء)، پری یروم پیرومل (2018ء) اور سگئی (2019ء) جیسی فلموں میں کام کی وجہ سے شہرت ملی۔[3]

فلمی سفر[ترمیم]

کتھیر نے اپنے فلمی سفر کا آغاز وکرم سوکومان کی فلم مدھا یانئی کوٹم (2013ء) کے ذریعے کیا، اس فلم کو مشہور موسیقی کمپوزر جی وی پرکاش کمار نے پروڈیوس کیا۔[4] فلم نے کافی مثبت تجزیے حاصل کیے اور کتھیر کو فلم میں بطور گاؤں کے ایک نوجوان اداکاری کرنے پر بہت سہرایا گیا۔ دی ہندو نے کتھیر کے بارے میں لکھا کہ "کتھیر نے اچھا کرنے کی پوری کوشش کی"، جب کہ ویب سائٹ سائیفی ڈاٹ کام (Sify.com) نے لکھا کہ "کتھیر نے اپنے پہلی فلم میں اچھا کام کیا"۔[5][6][7] کتھیر نے فلم کرومی (2015ء) میں اپنی اداکاری کے لیے کافی شہرت حاصل کی، اس فلم کے ہدایت کار انو چرن تھے۔ اس فلم کو ایم منی کندن نے لکھا تھا۔[8][9][10][11]

2017ء میں، آپ ایکشن تھرلر فلم انوڈو ولایڈو میں اداکار بھرت کے ساتھ نظر آئے۔ اسی سال آپ نے فلم وکرم ویدھا میں آر مادھون اور وجے سیتوپتی کے ساتھ کام کیا۔ 2018ء میں پا۔ رنجیتھ کی پروڈیوس کردہ پری یروم پیرومل میں نظر آئے۔ 2019 میں، آپ نے فلم سگئی میں کام کیا۔[12][13] اسی سال آپ فلم ستھرو میں بھی نظر آئے۔[14] مستقبل میں آپ اٹلی کمار کی ہدایت میں بننے والی وجے کی فلم تھلپتھی 63 اور جڈا میں نظر آئیں گے۔

فلمو گرافی[ترمیم]

کلید
یہ ظاہر کرتا ہے فلم ابھی زیر تکمیل ہے یہ ظاہر کرتا ہے فلم ابھی زیر تکمیل ہے
سال فلم کردار حواشی
2013ء مدھا یانئی کوٹم پارتی بان
2015ء کرومی کتھیر
2017ء انوڈو ولایڈو سری دھر
وکرم ویدھا پلّی
2018ء پری یروم پیرومل پری یروم پیرومل
2019ء سگئی متھی وانن
ستھرو پولیس افسر
جڈا فلمنگ
بیگل فلمنگ

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://www.indiancelebrityevents.com/2018/03/actor-kathir-and-sanjana-grand-wedding-in-pictures.html
  2. https://www.newsbugz.com/kathir-wiki-biography-age-movies-wife-images/
  3. https://www.thenewsminute.com/article/pariyan-role-lifetime-actor-kathir-pariyerum-perumal-89373
  4. "Audio Beat: Madha Yaanai Koottam - Village vignettes"۔ The Hindu۔ 2013-12-14۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-16۔
  5. "Review: Madha Yaanai Koottam shows senseless violence - Rediff.com Movies"۔ Rediff.com۔ 2013-12-26۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-16۔
  6. "Madhayaanai Koottam: Herd mentality"۔ The Hindu۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-16۔
  7. "Review :"۔ Sify.com۔ 2013-12-26۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-16۔
  8. "Kirumi: A superb, low-key character study masquerading as a thriller"۔ The Hindu۔ 2015-09-25۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-16۔
  9. "Review : 'Kirumi' Review: Original story and a tight screenplay"۔ Sify.com۔ 2015-09-23۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-16۔
  10. "'Kirumi': IFFLA Review"۔ The Hollywood Reporter۔ 2016-04-28۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-16۔
  11. "Kirumi starring Kathir to have international premiere in Toronto!"۔ Behindwoods.com۔ 2015-09-19۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-16۔
  12. "Bharath Kathir Chandini Sanchitha Ennodu Vilayadu to hit the screens in February 2017 - Tamil Movie News"۔ Indiaglitz.com۔ 2017-01-16۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-16۔
  13. "Vijay Sethupathi: Kathir teams up with Madhavan and Vijay Sethupathi - Times of India"۔ indiatimes.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-16۔
  14. "Kathir plays a 'strange' cop in this crime thriller - Times of India"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-08-17۔

بیرونی روابط[ترمیم]