کثیرالفریق گماشتگی برائے ضمانت سرمایہ کاری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 19:28، 23 مارچ 2018ء از Shuaib-bot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (خودکار درستی+ترتیب (9.7))

کثیرالفریق گماشتگی برائے ضمانت سرمایہ کاری (MIGA: Multilateral Investment Guarantee Agency) عالمی بنک کے پانچ ذیلی اداروں میں سے ایک ہے۔ اس کا مقصد عالمی بنک ارکان ممالک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے یہ ادارہ مختلف سرمایہ داروں اور بین الاقوامی اداروں کو ضمانتیں مہیا کرتا ہے تاکہ وہ بغیر کسی خوف کے کسی ملک میں سرمایہ کاری کر سکیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ سرمایہ داروں اور غریب ممالک کے درمیان ایک گماشتہ کا کام کرتا ہے۔ یہ ادارہ 1980 میں بنا تھا اور یہ نہ صرف سرمایہ داروں کو سرمایہ کے منافع کی ضمانت دیتے ہیں بلکہ غریب ممالک میں سیاسی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے خطرات کے خلاف بھی ضمانت دیتے ہیں۔ یہ تجارتی خطرات، سیاسی خطرات، جنگ اور معاہدوں کی خلاف ورزیوں کے لیے ضمانت مہیا کرتے ہیں تاکہ غریب ممالک میں سرمایہ کاری کا رحجان بڑھے۔

بیرونی روابط