مندرجات کا رخ کریں

کثیر مقصدی اسٹیڈیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کثیر المقاصد اسٹیڈیم یا کثیر مقصدی اسٹیڈیم ایک قسم کا اسٹیڈیم ہے جسے مختلف اقسام کے مواقع (ایونٹس) کے لیے آسانی سے استعمال کرنے کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ اگرچہ کوئی بھی اسٹیڈیم ممکنہ طور پر ایک سے زیادہ قسم کے کھیل یا موقعوں (ایونٹ) کی میزبانی کر سکتا ہے، لیکن یہ تصور عام طور پر ایک مخصوص طرز کے فلسفے کی طرف اشارہ کرتا ہے جو خاصیت پر کثیر فعلیت پر زور دیتا ہے۔ یہ سب سے زیادہ عام طور پر کینیڈا اور ریاستہائے متحدہ میں استعمال ہوتا ہے، جہاں دو مشہور کھیلوں - امریکی فٹ بال اور بیس بال کے لیے یکسر مختلف سہولیات کی ضرورت ہوتی ہے۔ فٹ بال کے لیے ایک مستطیل میدان استعمال ہوتا ہے (کینیڈا کے فٹ بال کے میدان امریکی میدانوں سے بڑے ہیں)، جب کہ بیس بال ہیرے کی شکل والے اور بڑے آؤٹ فیلڈ پر کھیلا جاتا ہے۔ اس کے لیے ایک خاص نمونے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ دونوں کے لیے استعمال ہو سکے، عام طور پر ایک بیضوی شکل میں بنایا جاتا ہے، جب کہ کچھ نئے دور کے نموں میں اسے ایک نیم دائرے (آکٹورڈ) کی صورت دی گئی ہے۔ جب کہ اس طرح اسٹیڈیم بنانے کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ کھیلوں کی ٹیمیں اور حکومتیں اخراجات بانٹ سکتی ہیں، یہ کچھ مسائل بھی لاتا ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]