کراچی ناردرن بائی پاس (ایم 10 موٹروے)
متناسقات: 24°59′42.44″N 67°10′52.41″E / 24.9951222°N 67.1812250°E
ایم-10 | |
---|---|
کراچی ناردرن بائی پاس | |
Route information | |
Maintained by این ایچ اے | |
Length | 57 کلومیٹر (35 میل) |
Existed | 2004–present |
History | تکمیل: 2007 |
Major junctions | |
From | محمد علی جناح روڈ، کراچی |
ایم 9، این25 | |
To | کراچی بندرگاہ |
لوا خطا package.lua میں 80 سطر پر: module 'Module:Road data/size' not found۔ | |
Highway system | |
ایم 10 پاکستان کا ایک موٹروے جو سندھ، پاکستان میں واقع ہے۔ اس موٹروے کا زیادہ مشہور نام "کراچی ناردرن بائی پاس" ہے۔ یہ موٹروے 57 کلومیٹر لمبا اور 4 رویہ ہے۔ اس موٹروے کا ایک نام مبارک گوتھ روڈ بھی ہے۔
روٹ[ترمیم]
ایم 10 موٹروے کراچی کے شمال میں محمد علی جناح روڈ کے اختتام سے شروع ہوتا ہے۔ یہ موٹروے ایم 9 سپر ہائی وے کے قریب سے گزرتا ہے جو اس موٹروے سے ایک انٹرچینج کے ذریعے منسلک ہے۔ چند کلومیٹر کے بعد یہ موٹروے مغرب کی طرف مڑتا ہے جہاں یہ موٹروے ایک انٹرچینج کے ذریعے این 25 سے ملتا ہے۔ اس کے بعد یہ موٹروے جنوب کی طرف مڑتا ہے اور کے پی ٹی پل کے ذریعے کراچی بندرگاہ سے جا ملتا ہے۔
تاریخ[ترمیم]
اس بائی پاس کی تعمیر کا آغاز 2002 میں ہوا اور 2007 میں پایہ تکمیل تک پہنچا۔[1]
جنکشن اور انٹرچینج[ترمیم]
کراچی ناردرن بائی پاس (ایم 10 موٹروے | ||
شمالی مخرج | جنکشن | جنوبی مخرج |
مزید معلومات[ترمیم]
- ایم 10 پاکستان کا دوسرا چھوٹا موٹر وے ہے۔ سب سے چھوٹا موٹروے ایم 3 ہے۔
- ایم 10 اصل میں ایک بائی پاس ہے جو کراچی کی ٹریفک کو شہر سے باہر لے جاتا ہے لیکن اس بائی پاس کو موٹروے کا نام دیا گیا ہے۔
- ایم 10 پاکستان کا سب سے لمبا بائی پاس ہے۔
مزید دیکھیے[ترمیم]
- پاکستان موٹروے
- پاکستان کی قومی شاہراہیں
- پاکستان میں نقل و حمل
- نیشنل ہائی وے اتھارٹی
- لیاری ایکسپریس وے
- کراچی میں نقل و حمل
- مائی کولاچی بائی پاس
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ "آرکائیو کاپی". 17 جولائی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 17 اگست 2015.